ایسے جڑواں بچے جو دو الگ سالوں میں پیدا ہوئے

کیلیفورنیا میں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کی سالگرہ کا دن، سال اور مہینہ بھی مختلف ہے۔

دونوں بچوں کی پیدائش نیٹوڈیڈ میڈیکل سینٹر  میں ہوئی (Natividad/ٹوئٹر)

امریکی ریاست  کیلیفورنیا میں ایسے جڑواں بہن بھائیوں کی پیدائش ہوئی ہے ہے جن کا یوم پیدائش، سال اور یہاں تک کہ مہینہ بھی مختلف ہے۔

ایلفریڈو اینتونیو تروجیلو نامی بچہ سال 2021 کی آخری شب یعنی 31 دسمبر کو ٹھیک 11 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوا۔

مگر ان کی بہن ایلین یولاندا تروجیلو کی پیدائش ایلفریڈو سے ٹھیک 15 منٹ بعد یعنی یکم جنوری 2022 ٹھیک رات 12 بجے ہوئی۔

ان دونوں بچوں کی پیدائش نیٹوڈیڈ میڈیکل سینٹر میں ہوئی جنہوں نے بچوں کی پیدائش کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ ’آدھی رات کو، نیٹویڈ ایلین یولاندا تروجیلو کا اس علاقے میں 2022 کے پہلے بچے کے طور پر خیرمقدم کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ ’ایلین کا بھائی ایلفریڈو اینتونیو تروجیلو 15 منٹ پہلے یعنی جمعے کی رات 11 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوا۔‘

’اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کا یوم پیدائش الگ دن، الگ سال اور الگ مہینے میں ہوگا جو کہ 20 لاکھ میں ایک ہی ہوتا ہے۔‘

بچوں کی ماں فاطمہ میڈریگل کا کہنا ہے کہ یہ بات ’دیوانہ‘کر دینے والی ہے کہ دو بچے جڑواں ہوں اور ان کی سالگرہ مختلف ہو‘۔

دوسری جانب سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق امریکہ میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں یعنی تمام پیدا ہونے والے بچوں کا تین فیصد۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ