متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے یمن میں سرگرم حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ میزائل کو گرنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا اور اس کی باقیات ایک غیر آباد علاقے میں گریں۔
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام پر چھپنے والے بیان میں کہا گیا کہ جوابی کارروائی میں اماراتی فضائیہ اور اتحادی فوج نے یمن میں الجوف صوبے میں اس مقام کو تباہ کر دیا جہاں سے میزائل لانچ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اماراتی وزارت دفاع ’کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے‘ اور ’متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات لینے کو تیار ہے۔‘
UAE MOD Joint Operations Command announces at 00:50 UAE time the destruction of platform for ballistic missile launched from Al-Jawf, Yemen towards UAE. Missile was intercepted at 00:20 by air defences. Video of successful destruction of missile platform and launch site pic.twitter.com/CY1AoAzfrp
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) January 30, 2022
وام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ حملے کی کوشش کے باوجود پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یو اے ای سعودی سربراہی میں اس فوجی اتحاد کا حصہ ہے، جو یمن میں ایران نواز باغی حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت کی مدد کر رہا ہے، جس کی وجہ سے اب یہ بھی نشانہ بن رہا ہے۔
17 جنوری کو حوثیوں نے ابو ظہبی میں ایک تیل کے ذخیرے کی تنصیب پر حملہ کیا تھا، جس میں ایک پاکستانی سمیت تین افراد مارے گئے تھے۔ اس کے بعد 24 جنوری کو بھی حوثیوں کی جانب سے یو اے ای کی جانب دو میزائل داغے گئے جنہیں ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔