پی ایس ایل: ’لاہور کراچی کے خلاف کراچی میں جیت گیا، اور کیا چاہیے؟‘

پاکستان سپر لیگ 7 میں کراچی کنگز سے میچ کے بعد لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر سوشل میڈیا بھی ان کے گن گاتا دکھائی دے رہا ہے۔

30 جنوری 2022 کو   کراچی کے نیشنل سٹیڈیم  میں کراچی کنگز  کے خلاف پی ایس ایل میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فخر زمان شاٹ کھیلتے ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اتوار (30 جنوری) کی رات پی ایس ایل کے ’روایتی حریفوں‘ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں مقابلے کے بعد قلندرز نے فخر زمان کی شاندار سنچری کے باعث اپنے نام کرلیا۔

یہ فتح لاہور قلندرز کے لیے کتنی ضروری تھی اور لاہور قلندرز کے مداح اس جیت کے بعد ٹیم سے کیا امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، اس بارے میں سپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’لاہور قلندرز اس بار بہت اچھی اور بیلنسڈ سائیڈ لگ رہی، اس نے ملتان کے خلاف پہلے میچ میں بھی اچھا کھیلا تھا۔ ایک خراب اوور کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا ورنہ بازی وہاں بھی ان کے ہاتھ میں تھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا: ’لاہور کے لیے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ فخر زمان اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔ اگر فخر کا بیٹ یوں ہی رن بناتا رہا تو قلندرز اس ٹورنامنٹ میں کافی بہتر نتائج دیں گے۔ اب تک کے چھ ایڈیشن میں دیگر تمام پی ایس ایل ٹیمیں ٹرافی اٹھا چکی ہیں، لاہور کے فینز شدت سے منتظر ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو بھی ٹرافی اٹھاتا دیکھیں۔‘

فیضان لاکھانی نے امید ظاہر کی کہ اس سال قلندرز کے فینز کی پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کی خواہش پوری ہو جائے گی۔

فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر سوشل میڈیا بھی ان کے گن گاتا دکھائی دیا۔

جشن پی ایس ایل نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تحریر کیا گیا: ’فخر زمان نے پی ایس ایل میں پہلی سنچری بنا لی، لاہور کراچی کے خلاف کراچی میں جیت گیا، اور کیا چاہیے۔‘

اسد باجوہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’خواتین و حضرات! فخر زمان کے لیے تعریف و توصیف۔ ایک آدمی، ایک افسانہ ایک لیجنڈ۔‘

حذیفہ نامی صارف نے تحریر کیا: ’بڑا میچ، بڑا کھلاڑی، نام یاد رکھیے گا فخر زمان۔‘

جاسر شہباز نے لکھا کہ ’زمان پارک کا نام دراصل فخر زمان کے نام پر ہی رکھا گیا تھا۔‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل