یوکرینی خاتون کی وزیر اعظم عمران خان سے اردو میں اپیل

اسلام آباد میں مقیم یوکرینی شہریوں نے اپنے ملک پر روسی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم یوکرینی شہریوں نے جمعرات کو اپنے ملک پر روسی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرہ کانسٹیٹیوشن ایونیو پر واقع وزارت خارجہ کے دفاتر کے ساتھ کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں نے بھی حصہ لیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں یوکرین کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر یوکرین پر روسی حملے بند کرنے کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے یوکرین کے حق میں اور جنگ کے خلاف نعرے لگائے۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک 16 سالہ بچی نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کی وجہ سے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے متعلق بہت پریشان ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے اور یوکرین کے لوگ پرامن طریقے سے زندگی بسر کرنے کو خواہش مند ہیں۔

ایک یوکرینی خاتون نے خستہ اردو میں بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ روسی صدر ولادمیر پوتن سے ملاقات میں یوکرین کی حمایت کریں اور جنگ بند کروانے کی کوششوں میں حصہ لیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا