ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کا کہنا تھا پاکستان سُپر لیگ میں کرکٹ کا معیار بہت زبردست ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو کے خصوصی پروگرام انڈی کی گوگلی میں مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس لیگ میں میرے کافی دوست ہیں۔
پی ایس ایل میں بولنگ کے معیار پر بات کرتے ہوئے ٹم ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ: آپ لاہور قلندرز کے بولرز دیکھ لیں شاہین آفریدی، حارث راؤف، راشد خان اور ایک ایمرجنگ بولر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے بولنگ اٹیک کے خلاف کھیلنا ایک بہترین تجربہ تھا۔
ٹم ڈیوڈ کے مطابق اس لیگ میں ایسی بولنگ کے سامنے کھیلنا بھی میرا امتحان تھا۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا ہمارے لیے بھی یہ خوشی کی بات ہے کہ ٹم ڈیوڈ کو انڈین پریمئر لیگ میں بھی پک کیا گیا جس سے ان کی کرکٹ اور بھی بہتر ہو گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹم ڈیوڈ کا پاکستان کی سیکورٹی کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی بہت زبردست ہے۔
ٹم ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی یہاں سپورٹ بہت زبردست تھی۔
مشتاق احمد نے انڈی کی گوگلی میں ٹم ڈیوڈ کو ایک اوور کا چیلنج دیا جس میں انہوں نے مشتاق احمد کو کہا کہ وہ تین چھکے ماریں گے۔
نیٹس میں مشتاق احمد نے پہلی تین گیندوں پر کوئی چھکا نہیں کھایا اور پھر اگلی دو گیندوں پر ٹیم ڈیوڈ نے دو چھکے لگائے۔
آخری بول پر بھی ٹم ڈیوڈ چھکا لگانے میں ناکام ہوئے اور مشتاق احمد ٹم ڈیوڈ سے چیلنج جیت گئے۔