آسٹریلوی سپنر نیتھن لائن بابر اعظم کو چیلینج کرنے کو بے قرار

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی پریس کانفرنس میں نیتھن لائن نے کہا: ’ میں نے اپنے کیریئر کے پہلے دن سے ہمیشہ کہا ہے کہ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا چاہتا ہوں اور بابر یقیناً ان میں سے ایک ہیں۔‘

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلوی سپنر نیتھن لائن کا کہنا ہے کہ وہ اس ہفتے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں دنیا کے بڑے بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم کے خلاف بولنگ کے چیلنج سے لطف اندوز ہوں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 34 سالہ سپنر آسٹریلوی ٹیم میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹر ہیں۔ وہ 105 ٹیسٹ میچز میں 415 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے ایشیا بھر میں ہونے والے 19 میچز میں ریکارڈ 95 وکٹیں لیں۔

دوسری جانب بابراعظم عالمی ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں۔ وہ ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی پریس کانفرنس میں نیتھن لائن نے کہا: ’ میں نے اپنے کیریئر کے پہلے دن سے ہمیشہ کہا ہے کہ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا چاہتا ہوں اور بابر یقیناً ان میں سے ایک ہیں۔‘

بابراعظم پاکستان کی اکثر کمزور ثابت ہونے والی بیٹنگ لائن میں مضبوط بیٹسمین ہیں۔ تاہم ان کے علاوہ تجربہ کار اظہر علی اور محنتی فواد عالم بھی پاکستانی بیٹنگ لائن کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لائن کے بقول: ’میں اپنے آپ کو چیلنج کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا لیکن پاکستان کی لائن اپ میں کچھ ناقابل یقین بلے باز ہیں جن کے ساتھ میں کچھ عمدہ چیلنجز کا سامنا کروں گا۔ سچ پوچھیں تو ہر میچ میں جیت کی سوچ کے ساتھ جاتا ہوں، ہارنے یا ڈرا کی سوچ لے کے نہیں۔ اس لیے پاکستان میں میری سوچ ہے کہ ٹیسٹ سیریر3-0 سے جیت لی جائے۔‘

لائن کا کہنا تھا کہ اس سال کے آغاز میں ہونے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کو 4-0 سے شکست دینے کے بعد آسٹریلوی سکواڈ کا حوصلہ بلند ہے۔

 لائن کا کہنا تھا کہ’ میرے خیال میں یہ ایک بہت ہی نوجوان اور پرجوش آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ ہے جو آسٹریلیا میں خاصے گرم موسم میں کھیلنے کے بعد یہاں کھیلے گا۔ اس سے ٹیم کو کافی اعتماد ملا ہے۔‘

انہوں نے راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کو 2018 میں متحدہ عرب امارات کی پچز کے ساتھ تشبیہہ دی جہاں آسٹریلیا پاکستان کے خلاف کھیلا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ’ اس پر زیادہ گھاس نہیں ہے۔ مجھے توقع ہے کہ شروع کے دنوں میں بیٹنگ کرنا کافی اچھا رہے گا اور پھر امید ہے کہ اس میں سپن اور ریورس سوئنگ آ سکتی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ