سعودی عرب نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کی گئی کئی پابندیوں کو ختم کر دیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور باہر ماسک پہننے سمیت کئی پابندیاں اب لازمی نہیں ہوں گی۔
سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حرمین شریفین اور دیگر مساجد میں بھی سماجی فاصلے کی پابندی نہیں ہوگی مگر نمازیوں کو ماسک ضرور پہننے ہوں گے۔
An official source at Ministry of Interior: All precautionary and preventive measures related to combating Corona pandemic are lifted.https://t.co/SzOMJRv35K#SPAGOV pic.twitter.com/KlSUYso4Ns
— SPAENG (@Spa_Eng) March 5, 2022
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب مملکت میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ بھی لازمی نہیں ہوگا اور مسافروں کو آمد پر کرونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں فراہم کرنا ہوگا۔
ممالکت میں سیاحتی ویزا پر آنے والے افراد کو انشورنس کروانی ہوگی جو کرونا انفیکشن کے علاج کو کوور کرے گی۔
ہفتے کو نافذ العمل فیصلے کے مطابق ماسک لگانے کی ضرورت صرف بند جگہوں میں ہوگی۔
وازرت داخلہ نے قومی ویکسینیشن پلان کے مطابق چلنے پر زور دیا، جن میں بوسٹر ڈوز لگوانا اور تقریبات، پبلک ٹرانسپورٹ، جہازوں اور دیگر جگہوں پر انٹری کے لیے توکلنا ایپ پر صحت کے حوالے سے معالومات اپ ڈیٹ رکھنا شامل ہے۔