ریاض میں میراتھون ریس، ہزاروں شہری شریک

سعودی سپورٹس حکام کا کہنا ہے کہ اس میراتھون ریس کے لئے گذشتہ کئی ماہ سے تیاری کی جا رہی تھی اور یہ ریس سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میراتھون ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سعودی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے افراد شریک ہوئے۔

 سعودی سپورٹس آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ میراتھون یہ اپنی نوعیت کی پہلی ریس تھی جس میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی حصہ لیا جبکہ معذور افراد نے وہیل چیئرز پر میراتھون ریس میں حصہ لیا۔

میراتھون کو چار مختلف کیٹگری میں رکھا گیا تھا جس میں بچوں کے لئے چار کلومیٹر خواتین کے لئے 20 کلومیٹر جبکہ مردوں کے لئے 42 کلومیٹر کا فاصلہ رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 میراتھون ریس کا آغاز کنگ سعود یونی ورسٹی سے شروع ہوا اور ہزاروں افراد کنگ عبداللہ سٹی سمیت شہر کے دیگر راستوں سے ہوتے ہوئے تاریخی مقام الدراعیہ پہنچے جہاں ریس کا اختتام ہوا۔

 میراتھون ریس کی مختلف کیٹیگریز میں جتنے والوں کو 20 لاکھ ریال کے انعامات سے نوازا گیا۔

سعودی سپورٹس حکام کا کہنا ہے کہ اس میراتھون ریس کے لئے گذشتہ کئی ماہ سے تیاری کی جا رہی تھی اور یہ ریس سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

ریس کے اختتام پر موسیقی نے بھی خوب رنگ جمایا اور غیر ملکی افراد نے بھرپور رقص کر کے ریس کے اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا