سندھ کے شہر میرپور خاص میں ہندو برادری نے مسلمان روزے داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا۔
ایک سو سے زیادہ روزے داروں کے لیے اس افطار کا اہتمام ہندو برادری کے دنیش کمار، ونیش کمار، امیت اور ونود جے پال نے کیا۔
ونود نے انڈپینڈٹ اردو کو بتایا کہ وہ اس افطار کے ذریعے سماج میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید کہا کہ اس انتہا پسندی کے دور میں ایسا عمل ایک امید کی کرن ہے جو امن کی فضا کو بحال کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل کا ان کو بھرپور رسپانس ملا ہے جس سے وہ خوش ہیں۔
افطار پر موجود علی حیدر میمن کا کہنا تھا کہ وہ ہندو برادری کی اس کوشش کو سرہاتے ہیں جس سے مذہبی بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔