رواں جون میں پانچ سیارے ایک ہی قطار میں ہوں گے: تحقیق

مشرقی آسمان پر قوس بنانے والے یہ پانچ سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل سورج سے اپنے فاصلے کے اعتبار سے ایک سیدھ میں ہوں گے۔

نو اکتوبر 2019 کی اس تصویر میں ملکی وے گلیکسی کے مرکز کو دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)

پرجوش ستارہ شناس اور صبح جلد بیدار ہونے والے متجسس افراد طلوع آفتاب سے پہلے آسمان میں سیاروں کا ایک ہی قطار میں آنے کا خلاف معمول منظر دیکھ سکتے ہیں۔ مشرقی آسمان پر قوس بنانے والے یہ پانچ سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل سورج سے اپنے فاصلے کے اعتبار سے ایک سیدھ میں ہوں گے۔

امریکی ماہرین فلکیات کی سوسائٹی کی جاری کردہ میڈیا ریلیز کے مطابق پچھلی بار یہ پانچ سیارے 2004 میں اسی ایک سیدھ میں آئے تھے۔

اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سورج نکلنے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے مشرق کی جانب آسمان کو دیکھنا ہوگا۔

جون کے آغاز میں، خاص طور پر تین، چار جون کو زہرہ سیارہ افق سے زیادہ دوری پر نہیں ہو گا اور جنوب مشرق کی جانب بیضوی قوس کو دیکھنے سے پتہ چلے گا کہ سرخ رنگ کا سیارہ مریخ کے خاصا قریب ہے جب کہ قوس کے سرے پر زحل مزید جنوب میں ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جون کے ابتدائی دنوں میں عطارد وہاں موجود رہے گا لیکن افق میں نیچے کی جانب ہوگا۔ افق بہت صاف نہ ہونے کی صورت میں ہو سکتا ہے کہ آپ اسے نہ دیکھ سکیں۔

یہ سیارہ اتنی دیر سے بھی بلند ہوسکتا ہے کہ بلند ہوتے سورج کی روشنی کے سامنے دھندلا دکھائی گا۔ اس لیے اسے دیکھنے کے لیے دوربین کا ہونا ضروری ہو سکتا ہے باوجود اس کے کہ یہ پانچ سیارے وہ ہیں جو ’آنکھ سے نظر آنے والے سیارے‘ کہلاتے ہیں کیوں کہ مثالی حالات میں انہیں دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت نہیں پڑتی۔

جون کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ عطارد سورج نکلنے سے پہلے مزید بلند اور چکمدار ہوتا جائے گا اور مشتری مریخ سے الگ ہو جائے گا جب کہ زحل قوس کے ساتھ مزید آگے بڑھے گا۔

ہو سکتا ہے کہ سیاروں کو ایک سیدھ میں دیکھنے کی بہترین تاریخ 24 جون ہو جب کہ ہلال کی شکل کا چاند زہرہ اور مریخ کے درمیان نمایاں ہو گا اور سورج سے ان پہلے پانچ سیاروں کے جلو میں زمین کے متبادل کے طور پر دکھائی دے گا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق