فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر ’تیسرے فریق کی مداخت‘ پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ فیصلہ پی ایف ایف کی نارملائزشن کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزشن کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ پی ایف ایف نے احاطوں اور مالی نظام چلانے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
فیفا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اگر ’اس کے معاملات میں کوئی غیرضروری مداخلت ہے یا کمیٹی کے مینڈیٹ پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ پائی گئی تو پی ایف ایف کو دوبارہ معطل کیا جاسکتا ہے یا فیفا کے سٹیٹس کے لیے دی گئیں دیگر پابندیاں بھی عائد ہوسکتی ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے علاوہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نارملائزشن کمیٹی مینڈیٹ پورا کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن 30 جون 2022 تک تھی، جو اب مزید مؤثر نہیں رہی، لہٰذا بیورو نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کے مینڈیٹ میں 30 جون 2023 تک کی توسیع دی جائے۔
فیفا نے کہا کہ ‘اس فیصلے سے کمیٹی کام پورے کرنے کی اہل ہو جائے گی۔‘
یاد رہے کہ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے پاکستان کی رکنیت اپریل 2021 میں معطل کردی تھی۔