اسلام آباد کے ایک نجی مال میں جمعرات کو پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر کے فن پاروں کی نمائش ہوئی، جس کا عنوان ’لبیک الھم لبیک‘ تھا۔
رابعہ ذاکر وہ پہلی پاکستانی خاتون آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے اس سال مارچ میں یوم خواتین کے حوالے سے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں اپنے 27 فن پاروں کی سولو نمائش کا انعقاد کیا تھا۔
سینٹارس مال میں جمعرات کو ہونے والی اس نمائش میں رابعہ ذاکر کے تقریباً ایک درجن فن پارے رکھے گئے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نمائش کا موضوع ’لبیک الھم لبیک‘ تھا اور اسی مناسبت سے یہاں رکھی گئی آئل پینٹنگز کی اکثریت میں مناسک حج کو نمایاں کیا گیا جبکہ بعض فن پاروں میں عرب دنیا کے مختلف پہلو بھی نظر آئے۔
رابعہ ذاکر کی عرب رہنماؤں کی بنائی گئی آئل پینٹنگز بہت مشہور ہیں، جن میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی تصاویر شامل ہیں۔
رابعہ ذاکر کی بنائی ہوئی پینٹنگز عرب دنیا کے کم از کم 50 ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانوں میں بھی آویزاں ہیں، جن میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، بحرین اور عمان وغیرہ شامل ہیں۔