پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا چاندی کا تمغہ لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان سے جانے والے فوجی اہلکاروں کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انعام بٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں قوم کا دعائیں اور حمایت کرنے کا شکریہ ادا کیا ہے اور اللّه کا شکر ادا کیا ہے جس نے انہیں چاندی کے تمغے سے نوازا ہے۔
اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا ۔ یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر کریش کے شہید آفیسرز کے نام کرتا ہوں ۔ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ۔ @NOCPakistan @TheTopCity1 @anilakhawaja @SportsBoardPak @KunwarMoeez pic.twitter.com/imY36ocBJo
— Inam Butt (@InamTheWrestler) August 6, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل انعام بٹ کہہ چکے ہیں کہ ’ہماری تربیت عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود چاندی کا تمغہ جیت لیا، یہی بہت ہے۔‘
انعام بٹ نے گذشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا، انہیں بھارتی حریف نے شکست سے دوچار کیا تھا۔
اس کے بعد آج اپنے ٹوئٹس میں انعام بٹ نے ہفتے کو جیتے جانے والے مقابلوں کی تفصیل بھی بیان کی۔
ALHAMDULILA / Wrestling Event
— Inam Butt (@InamTheWrestler) August 6, 2022
Sharif Tahir (74kg)
Ali Asad (57kg)
Tayyab Raza (97kg)
All the three wrestlers have qualified for the Semi Finals.#CommonwealthGames2022 #Wrestling #PakistanZindabad
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شریف طاہر نے 74 کلو گرام، علی اسد نے 57 کلو گرام اور طیب رضا نے 97 کلوگرام کی کیٹیگریز میں فتح حاصل کی ہے اور سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔