تقسیم برصغیر سے قبل ہی بھارتی اورپاکستانی صوبہ پنجاب میں پہلوانوں کا پسندیدہ مشروب سردائی رہاہے جو بادام،خشخاش،کالی مرچ،چاروں مغز ڈال کر کونڈی میں موٹے لکڑی کے ڈنڈے سے گھونٹ کر تیارکیاجاتارہا۔
رگڑائی کے بعد ان اجزا کا مرکب تیار ہونے پر پانی ڈالاجاتاتھا۔پہلوان اس رگڑائی کو بھی مشق سمجھتے تھے اور اس کی تیاری میں بھی زورآزمائی دیکھنے میں آتی رہی۔
سردائی کی مانگ بھارت اور پاکستان بننے کے بعد بھی جاری رہی اور یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بڑے چھوٹے شہروں میں گھوٹے یا سردائی (بادام کاشربت)کے نام سے فروخت ہوتارہا۔
لیکن کچھ عرصہ پہلے روائتی پہلوانی کے زوال کے ساتھ ہی گھوٹاتیار کرنے کی روایت بھی دم توڑنے لگی اور مین شاہراوں پر یہ بادام کاشربت بن کر فروخت ہونے لگا۔اس شربت کو سردائی کا نام دیاگیااور اب اس کی مانگ میں دوبارہ اضافے کا اندازہ اس بات سےلگایاجاسکتاہے کہ چھوٹے بڑے شہروں میں سردائی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دیسی ساخت کی مشینی نصب کردی گئی ہیں۔
ملتان میں گزشتہ کئی سالوں سے سردائی فروخت کرنے والے ملک امین نے تین مشینیں لگاکر یہ کاروبار شروع کررکھاہے۔
ملک امین نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں دیگر مشروبات کی طرح سردائی کی مانگ میں بہت اضافہ ہواہے جس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو یہ اندازہ ہے کہ سردائی پہلوانوں کو مشروب ہے جس میں طاقت بھی ہے اور ذائقہ بھی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہاکہ پہلے وہ ملازموں سے روایتی طریقے کے مطابق گھوٹا تیار کرا کے اسے سردائی کانام دیتے تھے لیکن اس طرح ڈیمانڈ پوری نہیں ہوتی تھی کیونکہ ہاتھوں سے پورے دن میں سامان کم تیار ہوتا تھا۔
مگر اب انہوں نے تین مشینیں لگوائی ہیں جو خود ہی روائتی طریقے کے برابر مگرزیادہ جلدی سردائی تیار کرتی ہیں اور اب بادام گریوں کی بیس سے تیس کلو تک کھپت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ تیس اور پچاس روپے کا گلاس دیتے ہیں دور دراز سے لوگ یہاں سردائی پینے آتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ جدید انداز میں وہ روائتی خالص سردائی لوگوں کو پلاتے ہیں جس سے ان کا کاروبار بھی مسلسل بڑھتا جارہاہے۔
سردائی پینے کے لیے آنے والے ایک شہری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایاکہ جو بھی مشروب پی لیں گرمی دور نہیں ہوتی مگرسردائی پینے سے پیاس بھی بھجتی ہے اور جسم میں طاقت بھی محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف خود پیتےہیں بلکہ گھر والوں کے لئے بھی لے کر جاتے ہیں کیونکہ ان کے خاندان کا ماننا ہے سردائی گرمی کو توڑ ہےاور جسمانی قوت کے لیے بھی مفید ہے۔