مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ٹین ہیگ نے اپنی ٹیم کی برینٹ فورڈ میں چار صفر سے شکست پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس سے ریڈ ڈیولز کی ٹیم 30 سالوں میں پہلی بار پریمیئر لیگ چارٹ پر سب سے آخری نمبر پر پہنچ گئی۔
20 بارانگلش پریمیئر لیگ جیتنے والی مانچسٹر یونائیٹڈ اب 1936 کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ سے باہر لگاتار سات لیگ گیمز ہاری ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی پہلے، آرسنل دوسرے اور برینٹ فورڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
مانچسٹر یونائیٹڈ سب سے آخری یعنی 20 ویں نمبر پر موجود ہے جس سے اوپر ویسٹ ہیم، نوٹم فاریسٹ اور کرسٹل پیلس بالترتیب 19ویں، 18 ویں اور 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
درحقیقت مانچسٹر یونائیٹڈ نے گذشتہ سیزن کے آغاز سے لے کر اب تک پریمیئر لیگ میں سات بار چار یا اس سے زیادہ گول کھائے ہیں۔
فرانسیسی ٹین ہیگ کے پیشرو رالف رنگینک نے پچھلے سیزن کلب سے یہ کہہ کر راہیں جدا کر لیں تھیں کہ یونائیٹڈ سکواڈ کو ’اوپن ہارٹ سرجری‘ کی ضرورت ہے۔
پریمیئر لیگ میں چھٹے نمبر پر پہنچنے کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کلب کو 10 نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔
تاہم رواں سال نئے سیزن میں دو گیمز کے دوران صرف تین نئے چہرے لسینڈرو مارٹنز، ٹائریل میلیسیا اور کرسچن ایرک سین ہی شامل کیے گئے ہیں۔
پاؤل پوگبا، ایڈنسن کاوانی، جیسی لنگارڈ، نیمانجا میٹک اور جوآن ماٹا کے ساتھ یونائیٹڈ اسکواڈ گذشتہ سیزن سے ہی ناکامی کا منہ دیکھ رہی ہے جب کہ گول کیپر ڈین ہینڈرسن لون پر ناٹنگھم فاریسٹ میں شامل ہوئے ہیں۔
اس کے بجائے یونائیٹڈ کی ٹرانسفر ونڈو پر دو چہروں کا غلبہ رہا ہے جس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔
بارسلونا کی جانب سے فروخت کیے جانے کی مایوسی کے باوجود فرینکی ڈی جونگ نے اپنے سابق ایجیکس باس کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کے موقعے کی مزاحمت کی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس دوران کرسٹیانو رونالڈو اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا دوسرا سپیل کم کرنے کے خواہاں ہیں لیکن انہیں چیمپیئنز لیگ کا کوئی دعویدار نہیں مل سکتا جو پانچ بار کے بیلن ڈی اوور کے فاتح کے لیے ادائیگی کرنے کے لیے تیار ہو۔
کلب کے مالکان امریکن گلیزر فیملی کو ایک بار پھر شائقین کے غم و غصے کا سامنا ہے۔
اختتام ہفتہ پر برائٹن کے ہاتھوں ایک صفر سے اپنے ہی گھر میں شکست سے قبل ہونے والے مظاہروں نے کلب شاپ کو لیگ شروع سے پہلے بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یونائیٹڈ کے اگلے میچ کے لیے لیورپول میں مزید مظاہروں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ میچ مئی 2021 میں ملتوی کر دیا گیا تھا جب یونائیٹڈ کے حامیوں نے یورپی سپر لیگ کے منصوبوں کے خلاف احتجاج میں اولڈ ٹریفورڈ کی پچ پر دھاوا بول دیا تھا۔
یونائیٹڈ کے سابق کپتان گیری نیویل نے کہا کہ ’گلیزر فیملی کے لیے فٹ بال کلب کو فروخت کرنے کا وقت آ گیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’مالکان کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ ایرک ٹین ہیگ کو اس سکواڈ کے حوالے کرنا ایک ناقابل قبول صورت حال تھی۔‘
کلب میں ٹرانسفر کی مربوط حکمت عملی کا فقدان اس ہفتے سامنے آیا کیوں کہ مبینہ طور پر یونائیٹڈ نے 33 سالہ بولوگنا فارورڈ مارکو آرناوٹوک کے مداحوں کے رد عمل کی وجہ سے اس اقدام سے دستبرداری اختیار کرلی۔
ٹین ہیگ کو اس سکواڈ کے ساتھ ایک ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچانے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔
ٹین ہیگ نے اس بارے میں کہا کہ میں نے ان (سکواڈ) سے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ کھیلیں اور اپنی کارکردگی کی ذمہ داری لیں لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔
’ایسا لگتا ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ اس سیزن میں دہرایا جا رہا ہے اور ہمیں اسے تیزی سے تبدیل کرنا ہوگا۔‘
لیجنڈری سابق باس ایلکس فرگوسن کے ریٹائر ہونے کے بعد سے یونائیٹڈ کو پچھلے نو سالوں سے تبدیلی کی ضرورت ہے۔
ان کے بعد سے ٹین ہیگ یونائیٹڈ کے اس عہدے پر پہنچنے والے چھٹے مینیجر ہیں۔