عباس مستان بولی وڈ کی مشہور ہدایت کار جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔
دونوں کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دو سالوں تک کوئی بڑا اداکار یا پروڈیوسر نہ ملا لیکن آخر کار انہیں جیتندر کے ساتھ ’اگنی کال‘ بنانے کا موقع ملا۔
انہوں نے بازی گر، اجنبی، بادشاہ، اعتراض، ریس، ریس ٹو اور کس کس کو پیار کروں جیسی مشہور فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں فلم سازوں نے اپنے بولی وڈ سفر کے بارے میں کھل کر بات کی۔
دونوں نے فلموں سے اپنی محبت اور اپنی فلموں کے بارے میں جوش و خروش سے بات کی۔
ایک موقعے پر ان سے پوچھا گیا کہ وہ ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔
انڈیا کے سب سے بڑے شو مین اور سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے 'بھائی جان' سلمان خان بھی ان میں سے ایک تھے۔
دونوں نے سلمان کے ساتھ فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ پر کام کیا جو کامیاب رہی۔
انہوں نے کہا، ’وہ حیران کن ہے، موڈی ہے، بس کہتا ہے شام کو آؤ، رات کو آؤ، رات کو ملتے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ہدایت کار جوڑی نے بتایا کہ سلمان کے ساتھ ان کا تعلق بہت دلچسپ اور خوش گوار ہے۔
عباس مستان نے آخری بار عباس کے بیٹے مصطفیٰ برما والا کی فلم مشین پر کام کیا تھا جس میں کیارا اڈوانی نے بھی اداکاری کی۔
بدقسمتی سے یہ فلم ناکام رہی۔ اب وہ بوبی دیول اور ارجن رامپال کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں جس کا نام فی الحال نہیں رکھا گیا۔
جہاں تک سلمان خان کا تعلق ہے، تو ان کی اگلی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
وہ اس کے بعد ’ٹائیگر تھری‘ اور ’نو انٹری میں انٹری‘ میں نظر آئیں گے جبکہ ’پون پتر بھائی جان‘ اور ’دبنگ فور‘ کے سکرپٹ پر کام جاری ہے۔