ممتو: ’شمال کا ڈمپلنگ‘ جسے ’گلگت بلتستان کا سموسہ‘ بھی کہتے ہیں

یہ ڈش چین، تبت اور کاشغر میں عام ہے، جسے بعد میں شمالی علاقہ جات کے باسیوں نے اپنایا اور آج یہ گلگت بلتستان کی مشہور خوراک ہے۔

ممتو پاکستان کی انتہائی خوبصورت وادیوں پر مشتمل سرزمین بلتستان کی ایک مزے دار ڈش ہے جسے گلگت بلتستان کا سموسہ بھی کہا جا سکتا ہے۔

فرق صرف اتنا ہے کہ یہ گھی یا تیل میں نہیں تلا جاتا بلکہ بھاپ میں پکایا جاتا ہے۔

’شمال کا ڈمپلنگ‘ کہلانے والی یہ ڈش چین، تبت اور کاشغر میں عام ہے، جسے بعد میں شمالی علاقہ جات کے باسیوں نے اپنایا اور آج یہ گلگت بلتستان کی مشہور خوراک بھی ہے۔

اس ڈش میں گائے یا بھیڑ کا قیمہ، پیاز، لہسن اور ہری مرچ سے بنایا گیا مصالحہ، آٹے اور میدے کے ورق میں بھرا جاتا ہے اور بھاپ میں پکانے کے بعد اسے مختلف چٹنیوں اور سِرکے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

گلگت بلتستان کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سلیم گذشتہ 20 سال سے سکردو بلتستان میں ممتو بنا رہے ہیں اور لوگ دور دور سے ان کے پاس آتے ہیں۔

سیلم اب تک تین مختلف جگہوں پر دکان کھول چکے ہیں مگر ان کے گاہک کم نہیں ہوئے۔

وہ اپنے اسی چھوٹے سے کاروبار سے گھر کی کفالت کے ساتھ ساتھ بچوں کے تعلیمی اخرجات بھی پورے کرتے آ رہے ہیں۔

ممتو کا اصل نام ’منتو‘ تھا، اب لوگ اسے ’ممتو‘ کہتے ہیں۔

کاروبار کیسے شروع کیا؟

سیلم نے بتایا کہ ممتو بنانا انہوں نے کشمیر کے ایک بابا مرحوم احمد میر سے سیکھا، جو سکردو میں مقیم تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بہت مشہور ڈھابہ تھا اور لوگ دور دور سے ان کے پاس ممتو کھانے آتے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں خود وہاں کافی عرصہ کام کرتا رہا۔ پھر میں نے خود اس کام کا آغاز کیا اور آج تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔ کافی لوگ مجھے گھروں سے آرڈر کرتے ہیں اور شادی بیاہ اور پارٹی کے لیے خصوصی پارسل لے جاتے ہیں۔‘

سلیم نے بتایا کہ ممتو بنانا کافی محنت طلب کام ہے۔ ’میں صبح سے کام شروع کرتا ہوں اور شام کو چھ بجے تک دکان کھلی رہتی ہے۔ سردیوں میں 10 بجے تک جبکہ گرمیوں میں 11، 12 بجے تک دکان کھلی رکھتے ہیں۔‘

ڈش کی تیاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا: ’سب سے پہلے گھر میں اس کا مصالحہ اور ممتو بنا کر لاتے ہیں۔ پھر بھاپ کے ذریعے آدھے گھنٹے میں اسے تیار کیا جاتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ممتو میں گائے کا گوشت (بیف) استعمال ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ گھروں میں چکن کے ذریعے بھی بناتے ہیں مگر ممتو کا اصل ذائقہ بیف سے آتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا