عمران آرمی چیف دو ملاقاتیں: ڈار، تردید کر سکتا ہوں نہ تصدیق: فواد

گذشتہ کئی روز سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقاتوں کی خبریں گردش میں ہیں۔

دائیں جانب فواد چوہدری اپریل 2022 میں لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں جب کہ بائیں جانب اسحاق ڈار جولائی 2017 میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (فواد چوہدری/فیس بک، اے ایف پی)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دو ملاقاتیں ہوئی ہیں جس پر تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ اس دعوے کی نہ تصدیق کر سکتے ہیں نہ تردید۔

گذشتہ کئی روز سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقاتوں کی خبریں گردش میں ہیں۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گذشتہ رات ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔چینل 24 کے پروگرام میں اینکر نسیم زہرہ کے سوال کے جواب میں اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات ہیں کہ آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئیں۔

نسیم زہرہ نے سوال کیا کہ صدر ملکت عارف علوی نے عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان جو ثالثی کا کردار ادا کیا اس کے بارے میں آپکو اعتماد میں رکھا گیا؟

اس کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’آفیشلی (سرکاری سطح پر) نہیں مگر ہماری اپنی رسائی ہے، ہماری اپنی اتنی 30 سے 35 سال انٹیلی جنس ہو چکی ہے کہ ہمیں پتہ تھا اور ہماری اطلاع کے مطابق دو ملاقاتیں ہوئیں۔‘

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملاقات کے نتیجے کے بارے میں انہیں علم نہیں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسحاق ڈار کے اس دعوے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موقف تھا کہ ’میں ایسے کسی دعوے کی نہ تصدیق کر سکتا ہوں اور نہ ہی تردید۔‘

حالیہ ایک انٹرویو میں عمران خان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تھا۔ اے آر وائی نیوز کی اینکر ماریہ میمن نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ کیا ایوان صدر میں آپکی اسٹیبلشمنٹ کی با اثر شخصیت سے ملاقات ہوئی تھی تو اس پر عمران خان کا جواب تھا کہ ’جھوٹ مجھ سے بولا نہیں جاتا اور سچ میں بول نہیں سکتا۔‘

انکا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہیے۔

عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا دعوی سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف سے منسلک رہنے والے اسحاق خاکوانی نے جی ٹی وی کے پروگرام مد مقابل میں کیا تھا۔

14 ستمبر کو ہوئے اس انٹرویو میں اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ ’پچھلے تین چار دن کی بات ہے عمران خان صاحب کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے ایوان صدر میں۔‘

اس ملاقات کے دعوں کے بارے میں اب تک مسلح افواج کے شعبہ ابلاغیات آئی ایس پی آر یا ترجمان پاکستان فوج کی جانب سے اب تک کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست