قطر میں کھیلے جانے والے چوتھے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں مصر نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔
سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصر نے میچ اپنے نام کیا۔
پاکستان سیمی فائنل میں برازیل کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا جہاں اسے مصر کے ہاتھوں پینلٹی شوٹ آؤٹس پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مصر نے پینلٹی شوٹ آؤٹس میں پاکستان کے تین گول کے مقابلے میں چار گول کیے۔
اس سے قبل سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تنزانیہ کو ہرایا تھا۔
Pakistan street child football team reaches the finals of the Street Child Football world cup in Doha after defeating Brazil in the Semi finals.
— Anas Mallick (@AnasMallick) October 15, 2022
pic.twitter.com/q7fZruMOsf
پاکستان فائنل میں جیت تو نہیں سکا لیکن طفیل شنواری نے سب کے دل ضرور جیت لیے ہیں۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طفیل شنواری ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں اور انہیں ایک ورلڈ کپ میں تین ہیٹ ٹرکس کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کیا ہے؟
سٹریٹ چائلڈ فٹ بال کے ورلڈ کپ کا سلسلہ 2010 میں جنوبی افریقہ سے شروع ہوا۔ فیفا ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ان مقابلوں کا اہتمام غیر سرکاری فلاحی ادارے کرتے ہیں اور ان کا مقصد دنیا بھر میں بے گھر مزدور بچوں کے حوالے سے شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔
چوتھا سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ آٹھ اکتوبر سے 15 اکتوبر کے درمیان قطر میں کھیلا جا رہا ہے اور اس میں پاکستان سمیت 24 ممالک کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
2010 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم شامل نہیں تھی۔ 2014 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کھیلے گئے دوسرے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلی مرتبہ شامل ہوئی اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
جبکہ 2018 میں روس کے شہر ماسکو میں کھیلے گئے تیسرے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچی اور فائنل میچ میں اسے ازبکستان کی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ ورلڈ کپ ہر چال سال بعد بین الااقوامی ورلڈ کے سے قبل اسی ملک میں منعقد ہوتا ہے جہاں فٹ بال ورلڈ کپ کھیلا جاتا ہے۔ 2022 کا عالمی کپ چوں کہ قطر میں ہو رہا ہے اس لیے سٹریٹ چائلد ورلڈ کپ کا انعقاد بھی قطر میں کیا گیا ہے