ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست

انگلینڈ کے سیم کرن کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیم کرن نے پانچ افغان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

22 اکتوبر 2022 کو پرتھ سٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی ٹونٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کرکٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے سیم کرن اپیل کرتے ہوئے (اے ایف پی)

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے میچ میں افغانستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے انگلینڈ کو 113 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے 19 ویں اوور (18.3) میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے بولر سیم کرن کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیم کرن نے 10 رنز دے کر پانچ افغان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش بلے باز لیم لیونگ سٹون 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ہیلز نے 19، بٹلر اور ملان نے 18، 18 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغانستان کی جانب سے راشد خان، محمد نبی، فاروقی اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل  انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی بیٹںگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 19.4 اوورز میں صرف 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ابراہیم زدران 32 اور عثمان غنی کے 30 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

رحمان اللہ گرباز 10 اور حضرت اللہ زازئی سات رنز کے مہمان ثابت ہوئے، محمد نبی تین اور آل راؤنڈر راشد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی کو بھی انگلش بولرز نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ