- لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد کے اللہ والا چوک میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں عمران خان زخمی ہو گئے ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
- وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرکے نو ایم ایم کا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔
- عمران خان کے علاوہ زخمیوں میں فیصل جاوید، احمد چٹھہ، علی زیدی، عمران اسماعیل اور ایس اے حمید اور دوسرے افراد شامل ہیں، جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
- وزیرِ اعظم شہباز شریف، فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دوسرے رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
- عمران خان پر حملے کی خبر کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔