ڈرائیونگ ٹیسٹ کی ویڈیو وائرل: ’خدا کا شکر ہے یہ پاکستان میں نہیں‘

 48 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زِگ زیگ لین میں چلتے ہوئے ایک ڈرائیور آٹھ کے ہندسے کی شکل کے ٹریک پر گاڑی چلا رہا ہے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو سے متاثر ہوئے، جنہوں نے تعریفی اور دیگر خوشگوار رد عمل کا اظہار کیا (سکرین گریب)

چین میں ڈرائیوروں کے لیے لائسنس ٹیسٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے ایک ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے جس میں مزاحیہ اور سنجیدہ انداز میں دیگر ممالک کے ٹیسٹ کے معیار سے موازانہ کیا جا رہا ہے۔

ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد بار دیکھے جانے والے اس ویڈیو کلپ کو ایک کاروباری شخصیت تانسو یگین نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا: ’چین میں ڈرائیور لائسنس امتحان سٹیشن۔‘ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ ویڈیو اصل میں کب بنائی گئی تھی۔

 48 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زِگ زیگ لین میں چلتے ہوئے ایک ڈرائیور آٹھ کے ہندسے کی شکل کے ٹریک پر گاڑی چلا رہا ہے۔ گاڑی کو متوازی طور سمت میں پارک کر رہا ہے اور ریورس میں گاڑی چلا رہا ہے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو سے متاثر ہوئے، جنہوں نے تعریفی اور دیگر خوشگوار رد عمل کا اظہار کیا۔

کچھ ٹوئٹرصارفین نے اس ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے اپنے ہی ممالک کے نرم ڈرائیونگ قوانین اور سڑک پر خطرناک صورت حال کے بارے میں تبصرے کیے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ بہت ہی مشکل ہے۔

Driver license exam in Nigeria pic.twitter.com/ePfJpb2BQ9

رون نامی ایک ٹوئٹر صارف کہتے ہیں کہ ’یہ فاسٹ اینڈ فیوریئس کا ایک آڈیشن لگ رہا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک اور صارف نے ویڈیو گیمز گرینڈ تھیفٹ آٹو سیریز کے ساتھ اس کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا: ’لہذا وہ بنیادی طور پر چاہتے ہیں کہ ہم جی ٹی اے ڈرائیور بنیں۔‘

انڈیا، جنوبی افریقہ اور یوگینڈا سمیت کئی ممالک کے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے میمز شیئر کرتے ہوئے یہ بتایا کہ ان کے ملک میں لوگ مشکل ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کے بجائے حکام کو رشوت دے کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک اور صارف نے انگریزی زبان کے لفظ ایس کی شکل کے ٹریک اور اس کے درمیان پارکنگ کی جگہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ تائیوان میں بھی یہ اتنا ہی مشکل تھا۔‘

صارف نے کہا: ’متوازی پارکنگ ایک ہی کوشش میں ہونی چاہیے، آگے پیچھے نہیں۔ اگر آپ دو بار ناکام ہوئے تو، آپ آؤٹ ہو جاتے ہیں۔‘

ڈاکٹر اقصیٰ نامی ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ ’خدا کا شکر ہے یہ پاکستان میں نہیں ہے ورنہ مجھے ڈرائیونگ لائسنس نہ ملتا۔‘

برازیل اور انڈونیشیا کے لوگوں نے اپنے ممالک میں روڈ سیفٹی کے معیار پر طنز کیا اور خطرناک حالات میں گاڑی چلانے یا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کی ویڈیوز شیئر کیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل