بلوچستان کی ’بگٹی سٹائل‘ چپل میں خاص کیا؟

کوئٹہ کے عبدالرحمان کے مطابق ان کی دکان پر کئی اقسام کی بلوچی چپلیں ہیں لیکن بگٹی سٹائل اور مری سٹائل کو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ویسے تو بلوچستان میں بلوچی چپلوں کی کئی دکانیں ہیں مگر صوبے کے نامور سیاسی و قبائلی رہنما اپنی پسند کی چپلیں جن دکانوں سے بنواتے ہیں وہ چند ایک ہی ہیں۔

ان ہی میں سے ایک کوئٹہ کی ’رند بلوچی چپل ہاؤس‘ بھی ہے جہاں سے نواب اکبر خان بگٹی اور نواب مری سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنما گذشتہ 50 سال سے چپل بنواتے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رند بلوچی چپل ہاؤس کے مالک عبدالرحمان رند ہیں، جو 1975 سے یہ کام کرتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’بلوچستان کے قوم پرست رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی جوانی سے مجھ سے بلوچی چپل بنواتے تھے اور وہ ان کا ایک مخصوص قسم کا سٹائل ہوتا تھا جسے آج کل ’بگٹی سٹائل‘ بھی کہا جاتا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے پاس کئی اقسام کی بلوچی چپلیں ہیں لیکن بگٹی سٹائل اور مری سٹائل کو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں۔

عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کام شروع کیا تھا تو اس وقت یہی چپل 12 سے 15 روپے میں تیار ہو جاتی تھی لیکن اب مہنگائی کی وجہ سے یہی 15 سو سے دو ہزار روپے تک کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا