ملتان کرکٹ ٹیسٹ: پاکستان کو انگلینڈ سے جیتنے کے لیے 157 رنز درکار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن میچ میں پاکستانی ٹیم کو 335 رنز کا تعاقب کرنا تھا۔

11 دسمبر 2022 کو ملتان کے کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کے ول جیکس گیند کرا رہے ہیں جب کہ پاکستان کے امام الحق بھی تصویر میں موجود ہیں (اے ایف پی)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 157 رنز درکار ہیں اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں281 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 202 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ جمعے کو انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن میچ میں پاکستانی ٹیم کو 335 رنز کا تعاقب کرنا تھا۔

انگلینڈ کے دیے گئے ہدف 355 رنز کے جواب میں پاکستان کا آغاز بہت اچھا نہ رہا  امام الحق کی غیر موجودگی میں محمد رضوان نے عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ 

پاکستان کا سکور جب 66 پر پہنچا تو رضوان کو جیمس اینڈرسن نے 30 رنز کے انفرادی سکور پر بولڈ کردیا۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو  فہیم اشرف تین رنز پر اور سعود شکیل 54 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ہفتے کو سٹمپس پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے جس سے میچ پر پاکستان کی گرفت مستحکم نظر آ رہی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی دوسری اننگز کی خاص بات ہیری بروک کی سیریز میں دوسری شاندار سنچری تھی وہ 108 رنز بنا کر زاہد محمود کی بولنگ کا شکار بنے۔

اولی رابنسن کو ابرار احمد نے بولڈ کر کے اننگز میں چوتھی وکٹ حاصل کی اور میچ میں گیارہ وکٹیں لیں۔ وہ ٹیسٹ ڈیبیو میں میچ میں 11 وکٹ لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

میچ کے آغاز میں کپتان بابر اعظم صرف ایک رن بنا سکے، انہیں روبنسن نے بولڈ کیا جبکہ عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر مارک وُڈ کی ایک گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

ملتان ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے ابھی بھی مساوی مواقع ہیں تاہم پاکستان کی بقیہ بیٹنگ لائن ٹیل اینڈرز پر مشتمل ہے اور اگر چوتھے دن انگلینڈ کے فاسٹ بولرز کو ریورس سوئنگ ملی تو میزبان ٹیم کے لیے بیٹنگ مشکل ہوسکتی ہے  جو سیریز میں پہلے ہی ایک میچ کے خسارے میں ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ