سائرہ پیٹر صوفی اوپرا سنگر ہیں۔
کراچی کی سائرہ پیٹر نے کم عمری میں ہی چرچ اور کمیونٹی پروگراموں کے دوران گانا گانے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، لیکن بچپن میں انہوں نے موسیقی کی کوئی باقاعدہ تربیت نہیں لی تھی۔
سائرہ اپنی پہلی ماسٹرز ڈگری مکمل کرنے کے بعد لندن چلی گئیں اور مغربی کلاسیکی موسیقی کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔
انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے فزیکل کیمسٹری میں بی ایس سی (آنرز) اور ایم ایس سی (ڈسٹنکشن) دونوں مکمل کیے، جس کے بعد کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سے تاریخ میں ایم اے کیا۔
برطانوی شہریت رکھنے والی سائرہ پیٹر کو سرکاری طور پر ’دنیا کی پہلی‘ صوفی اوپیرا گلوکارہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ وہ این جے آرٹس لندن کی ڈائریکٹر ہیں، جو ایک ملٹی کلچرل پرفارمنگ آرٹس سینٹر ہے۔ وہ کراچی میں سائرہ آرٹس اکیڈمی کی بانی بھی ہیں۔
سائرہ موسیقار پال نائٹ سے مغربی کلاسیکی آواز میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے چترروپا گپتا (پنڈت اے ٹی کنن اور گیتا بنرجی کی شاگرد) اور استاد فدا حسین خان (پٹیالہ گھرانہ) سے راگ داری کی تعلیم حاصل کی۔ سائرہ برطانیہ، امریکہ، جرمنی، ترکی اور پاکستان میں سولو ویسٹرن کلاسیکل پرفارمنس دے چکی ہیں۔
2016 کے دوران پاکستان میں پہلی بار کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں انہوں نے پرفارمنس دی، جس کے بعد موہٹہ پیلس، ایوان صدر اسلام آباد، کراچی میں گورنر ہاؤس، لاہور میں الحمرا آرٹ سینٹر سمیت اہم قومی مقامات پر انہوں نے پرفارم کیا۔
نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد اور لاہور میں انہیں پاکستان کے ہائی کمیشن، لندن کی طرف سے باقاعدگی سے سرکاری تقریبات میں گانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سائرہ پیٹر پاکستان کی رئیلٹی سیریز وائس آف سندھ کے لگاتار دو سیزن کے فائنل کی جج اور پھر چیف جج تھیں۔
ستمبر 2021 میں انہوں نے صوفی شاعر مولانا رومی کے یوم پیدائش پر بین الاقوامی صوفیانہ میوزک فیسٹیول، کونیا، ترکی میں بہترین پذیرائی حاصل کرنے والا سولو سیٹ پیش کیا۔ سائرہ پیٹر برطانیہ، امریکہ، جرمنی، ترکی اور پاکستان میں سولو ویسٹرن کلاسیکل پرفارمنس دے چکی ہیں۔
سائرہ کی پرائم ٹائم ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے او ایس ٹی (اصل ساؤنڈ ٹریک) گلوکار کے طور پر بڑی مانگ ہے۔
سائرہ پیٹر نے موسیقی کو ایک تاریخی ذریعے کے طور پر شناخت کیا اس کے ساتھ ہی مغربی کلاسیکی موسیقی کے مطالعہ کے دوران انہوں نے صوفی امن شاعری کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے موسیقی کا کا تصور پیش کیا۔
2015-16 میں انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری کے انگریزی تراجم پر مبنی کئی صوفی اوپیرا گانے بنانے کے لیے صوفی کوچ پال نائٹ کے ساتھ کام کیا۔
برطانیہ، امریکہ اور پاکستان میں متنوع سامعین کی طرف سے ان کی پذیرائی ہوئی۔
وہ اس وقت برطانوی فنکاروں کی ایک ٹیم کے ساتھ ’دنیا کا پہلا فل سکیل صوفی اوپیرا‘ تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں جو شاہ لطیف کی ’سات سورمیوں‘ میں سے ایک عمر ماروی کی کہانی پر مبنی میوزیکل سٹیج ڈراما ہے۔