ملیے ’دراز قد‘ ہونے کی وجہ سے شہرت پانے والی پونم آرزو سے جو باسکٹ بال کھلاڑی کے علاوہ ایک جم انسٹرکٹر اور مشہور ٹک ٹاکر بھی ہیں۔
پانچ فٹ 11 انچ قد کی پونم اسلام اباد میں ایک جِم چلاتی ہیں اور ان کے کلائنٹس میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔
وہ پاکستان فوج سے وابستہ کئی میڈلز جیتنے والی باسکٹ بال کھلاڑی بھی ہیں۔
ٹک ٹاک پر 29 لاکھ فالورز رکھنے والی فیصل آباد کی پونم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی وجہ شہرت دراز قد سمجھی جاتی ہے لیکن دراصل انہوں نے فٹنس کے شعبے میں آٹھ سال کی محنت سے نام کمایا۔
’زیادہ تر لوگ سوچتے ہیں کہ فٹنس کا کھیل صرف مردوں کے لیے ہے کیونکہ خواتین جِم میں آنے سے گھبراتی ہیں۔
’وہ سوچتی ہیں کہ ان کا جسم مردوں جیسا بن جائے گا یا اگر جِم چھوڑ دیں گی تو جسم لٹک جائے گا۔ ایسا بالکل نہیں، خواتین کے لیے بھی مردوں کی طرح ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پونم کے مطابق ’جِم آنا اور لوگو ں کو سکھانا میرا شوق بن گیا تھا، اس لیے میں نے جِم شروع کرنے سے پہلے فٹنس کورسس کیے اور پھر باقاعدہ تربیت شروع کی۔‘
انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتی ہیں، چونکہ ان کا زیادہ تر وقت جِم میں گزرتا ہے لہٰذا وہ جِم کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہیں۔
پونم کے مطابق وہ 160 کلو تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پونم کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کو سب سے زیادہ پذیرائی دراز قد کی وجہ سے ملی۔