پاکستان سپر لیگ 8 کے جمعے کو ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔
جیت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 221 رنز کا ہدف دیا جو کہ اس ٹورنامنٹ کا اب تک سب سے زیادہ سکور ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز سکور کیے، 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اسلام آباد کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے کولن منرو نے 38 رنزبنائے جبکہ کپتان شاداب خان صرف 12 رنز کا اضافہ کر سکے اور پولین لوٹ گئے۔
The man of the moment! Azam Khan!
— Islamabad United (@IsbUnited) February 24, 2023
Special talent, special knock #QGvIU #HBLPSL8 pic.twitter.com/kPO5jGDIIH
اعظم خان اور آصف علی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کسی بولر کو خاطر میں نہیں لائے اور چوکوں چھکوں کا انبار لگا دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آصف علی 24 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر جبکہ اعظم خان نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 97 رنز بناکر اننگز کی آخری بال پر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمل خان اور محمد حسنین مہنگے بولرز ثابت ہوئے اور دونوں نے بالترتیب 55 اور 52 رنز دیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو چار میچ میں سے صرف ایک میں ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔