فری فائر اور جاز گیم نے ایک نئے ای سپورٹس ٹورنامنٹ، گیم ناؤ فری فائر سی انویٹیشنل کوالیفائرز (ایف ایف ایس آئی کیو) کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم پیش کرے گا۔
ایک بیان کے مطابق فری فائر ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ دنیا کا معروف موبائل بیٹل رائل گیم ہے اور یہ پاکستان میں ای سپورٹس انقلاب میں سب سے آگے رہا ہے۔ فری فائر اور گیم ناؤ نوجوانوں کے لیے اس شاندار مواقع کے ساتھ ان کو بااختیار بنانے اور پاکستان میں ای سپورٹس کے لیے ایک پائیدار ماحولیاتی نظام بنانے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے جاز کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے سربراہ سید بابر نے کہا کہ ’ایف ایف ایس آئی کیو پروگرام کے ذریعے ہم پاکستانی گیمرز کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور پیشہ ور ای سپورٹس پلیئر بننے کی جانب پہلا قدم اٹھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کریں گے۔
’یہ شراکت داری پاکستان میں ای سپورٹس انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے گی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
موبائل اور پی سی گیمز پر توجہ دینے کے ساتھ، گیم ناؤ نے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جو کھلاڑیوں کو مختلف گیمز میں مقابلہ کرنے کا موقع دیتا ہے، جن میں مشہور ٹائٹل جیسے فری فائر، کال آف ڈیوٹی موبائل اور بہت سے دوسرے گیمرز ہیں۔
فری فائر ای سپورٹس اس سال ایف ایف ایس آئی کیو کا آغاز کرے گا جو کہ ایک نیا ملٹی ریجنل ٹورنامنٹ ہے جس میں مختلف ریجن کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ مئی میں منعقد ہونے والے ایف ایف ایس آئی دنیا بھر سے 18 ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔
گیم ناؤ ایف ایف ایس آئی کیو چیمپیئن ٹیم اس سال ایف ایف ایس آئی میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع حاصل کرے گی۔