سری لنکا کو آخری گیند پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

انگلینڈ کو ایک رن سے ہرانے کے صرف دو ہفتے بعد بلیک کیپس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور دلچسپ میچ جیت لیا۔

13 مارچ، 2023 کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور کین ولیمسن (اے ایف پی)

کین ولیمسن اور نیل ویگنر نے پیر کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری بال پر سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سری لنکا کو شکست نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ میچوں میں غیرمعمولی فتوحات کی صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے۔

بیسن ریزرو میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دینے کے صرف دو ہفتے بعد بلیک کیپس نے ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ناقابل یقین اختتام میں سے ایک میں جوہر دکھائے۔

بارش کی وجہ سے کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری دن کو بری طرح متاثر کیا اور پہلے دو سیشنز میں کھیل کو روکنا پڑا۔

بارش بند ہونے پر امپائرز نے توسیعی سیشن کا اعلان کیا جس میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 257 رنز اور سری لنکا کو نو وکٹیں درکار تھیں۔

جیت کی شکل میں نتیجہ ناممکن لگ رہا تھا حالاں کہ سیشن کو کم از کم 52 اوورز اور ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ بڑھا دیا گیا تھا۔

اس طرح میچ پہلے 50 اوورز اور پھر 20 اوورز میں بدل گیا۔ ولیمسن نے ناقابل شکست 121 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو مشکل فتح تک پہنچا دیا۔

ہیگلی پارک کے آسمان پر وقت قوس قزح واضح دکھائی دے رہی تھی جب کھلاڑی دوپہر کے بعد دلچسپ میچ کا آخری حصہ کھیلنے کے میدان میں پہنچے۔

سری لنکا کے فیلڈرز ڈوبتے سورج سے نظریں بچاتے رہے۔ آخری اوور کے بعد اور کھلاڑی میدان سے باہر نکلے تو اندھیرا چھا چکا تھا۔

نیوزی لینڈ کو آخری 20 اوورز میں 131 رنز درکار تھے۔ ولیمسن نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے آخری 15 میں 101 رنز بنائے۔

ولیمسن کو ڈیرل مچل کی معاونت حاصل تھی، جنہوں نے پہلی اننگز میں 102 رنز بنائے اور پیر کو 81 رنز کی ایک اور اہم اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کے سکور کرنے کی شرح کو تیز کیا۔

جب وہ آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ابھی 53 رنز درکار تھے۔

اسیتھا فرنینڈو نے شاندار یارکر کے ساتھ مچل کو آؤٹ کرتے ہوئے آخر میں ایک گھنٹے سے زیادہ شاندار بولنگ کی۔

اس کے بعد انہوں نے ٹام بلنڈل کو جیت کے لیے 47 اور مائیکل بریسویل کو 19 کے ساتھ آؤٹ کیا۔ کریز پر ولیمسن کی موجودگی آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسیتھا کی پہلی گیند پر ایک رن ملا۔ دوسری بال پر بھی ایک رن اور پھر میٹ ہنری رن آؤٹ ہو گئے اور میچ کی سنسنی خیزی بڑھ گئی۔

انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی جیت کے ہیرو نیل ویگنر کو کمر کے مسئلے اور ہیمسٹرنگ میں تناؤ کے باعث میچ اور اگلے ٹیسٹ سے باہر ہونا تھا۔

لیکن وہ میچ کی سنسنی خیز ہونے کی مزاحمت نہ کر سکے مقامی ہسپتال کے سپائنل یونٹ سے خود کو ڈسچارج کروا لیا۔ جب وہ کریز پر پہنچے تو پانچ رنز درکار تھے اور تین گیندیں باقی تھیں۔

ولیمسن نے ایک چوکا لگایا۔ اس وقت دو گیندوں پر ایک رن درکار تھا۔ اسیتھا کی اگلی گیند ولیمسن کے سر کے اوپر سے گزر گئی۔

وہ سیدھے کھڑے تھے لیکن گیند کو وائیڈ نہیں کہا گیا۔ اس طرح برابری ختم ہو گئی۔ ایک گیند باقی تھی اور ایک رن کی ضرورت تھی۔

ولیمسن کھیلے لیکن ایک اور شارٹ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرائی اوروہ رن بنانے کے لیے دوڑ پڑے جب نان اسٹرائیکر کے اینڈ پر سری لنکا کے ایک تھرو سے سٹمپ بکھر گئے۔

حتمی اور اہم فیصلہ ویڈیو امپائر پر چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے فوٹیج دیکھی اور فیصلہ کیا کہ ولیمسن اپنا گراؤنڈ بنا چکے ہیں اور نیوزی لینڈ دو وکٹوں سے جیت چکا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ