سٹار کرکٹرز کو لانے کے لیے ٹی ٹوئنٹی بگ بیش قوانین میں تبدیلی

مردوں کے بی بی ایل کے 2023-24 سیزن میں کم از کم رقم جو کہ سرفہرست کھلاڑی کمائیں گے وہ بڑھ کر چار لاکھ 20 ہزار آسٹریلوی ڈالر ہو گی جو گذشتہ سیزن کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔


4 فروری 2023 کو پرتھ کے اوپٹس سٹیڈیم میں پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان بگ بیش لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فائنل جیتنے کے بعد پرتھ سکارچرز کے کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

کرکٹ آسٹریلیا نے تنخواہ کی حد بڑھا دی ہے اور کنٹریکٹ کے قواعد تبدیل کر دیے ہیں جس کے بعد مزید سٹار کرکٹرز ٹوئنٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق مردوں کے بی بی ایل میں آٹھ فرنچائزز میں سے ہر ایک کو سیزن 13 کے لیے کم از کم دو لاکھ آسٹریلین ڈالرز (ایک لاکھ 35 ہزار امریکی ڈالر) پر کم از کم چھ کھلاڑیوں کو سائن کرنا ہوگا۔

ایک ریزرو لسٹ ان کھلاڑیوں کے لیے بھی دستیاب ہے جن کے زخمی ہونے یا کھیل کی دوسری ذمہ داریوں کی وجہ سے ابتدائی طور پر بی بی ایل کے لیے دستیاب ہونے کی توقع نہیں ہوتی لیکن وہ سیزن کے دوران دستیاب ہو جاتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کے بڑے ٹیسٹ کرکٹرز میں سے زیادہ کھلاڑی لیگ میں حصہ لے سکتے ہیں خواہ شیڈول میں تضاد ہی کیوں نہ ہو۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کے روز کہا کہ ’وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مقابلے عالمی سطح پر مسابقتی رہیں اور دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے پرکشش پیشکش موجود ہو۔‘

تجربہ کار آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر سمیت بین الاقوامی کرکٹ کے کئی سٹار اس وقت دنیا کی امیر ترین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا میں دسمبر کے وسط سے فروری کے اوائل تک کھیلا جانے والا مردوں کا ٹورنامنٹ بی بی ایل دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ سٹار کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے لیے مقابلہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مردوں کے بی بی ایل کے 2023-24 سیزن میں کم از کم رقم جو کہ سرفہرست کھلاڑی کمائیں گے وہ بڑھ کر چار لاکھ 20 ہزار آسٹریلوی ڈالر (دو لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) ہو گی جو گذشتہ سیزن کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔

خواتین کی بی بی ایل میں کھلاڑیوں کی کم از کم رقم میں بھی 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ کھلاڑی ایک لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر (74 ہزار امریکی ڈالر) تک کمانے کے قابل ہوں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ مرد اور خواتین دونوں بی بی ایل میں پہلے سے زیادہ پیسے کما رہے ہوں گے۔

بی بی ایل فرنچائزز کو قومی سطح پر کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے کا موقع ملے گا جتنا کہ وہ 18 کھلاڑیوں کے روسٹر کے لیے 30 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی تنخواہ کی حد ساتھ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے پاس اضافی لسٹ میں زیادہ سے زیادہ دو ریزرو کھلاڑی ہو سکتے ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر مرکزی روسٹر میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ