سعودی کلب النصر میں شمولیت: رونالڈو سب سے مہنگے کھلاڑی

پرتگالی فٹ بالر رونالڈو کی سالانہ کھیلنے کی تنخواہ میں تقریباً ساڑھے سات کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

امریکی میگزین فوربز کے مطابق سعودی کلب میں شامل ہونے کے بعد رونالڈو کا سالانہ معاوضہ تقریباً دوگنا ہو گیا ہے جب کہ ’پیرس سینٹ جرمین‘ سے وابستہ لیونل میسی اور کائلان ایمباپے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔

فوربز کے مطابق رونالڈو، جنہوں نے گذشتہ سال انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد 2025 تک ایک معاہدے کے تحت سعودی فٹ بال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی، نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائے کیوں کہ ان کی سالانہ کھیلنے کی تنخواہ میں تقریباً ساڑھے سات کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے سعودی کلب سے معاہدے کی مالیت 20 کروڑ یورو سے زیادہ ہے۔

پی ایس جی کے فارورڈ  35 سالہ میسی 13 کروڑ ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ ان کے فرانسیسی کلب کے ساتھی اور فرانس کی قومی ٹیم کے کپتان ایمباپے 12 کروڑ معاوضے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایمباپے 24 سال کی عمر میں اس فہرست میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

فرانسیسی کلب پی ایس جی قطر سپورٹس انویسٹمنٹ کی ملکیت ہے۔

امریکی باسکٹ بال کلب لاس اینجلس لیکرز کے کھلاڑی لیبرون جیمز 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور میکسیکن باکسر کینیلو الواریز 11 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

فوربز نے کہا کہ ان کی آن فیلڈ کمائی کے اعدادوشمار میں گذشتہ 12 مہینوں میں حاصل کی گئی تمام انعامی رقوم، تنخواہیں اور بونس شامل ہیں جب کہ میدان سے باہر کی کمائی میں سپانسر شپ ڈیلز، اپیرینس فیس، لائسنسنگ آمدنی اور ان کے کاروبار سے آنے والی آمدنی کا تخمینہ شامل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل