پاکستان ایمرجنگ ویمنز ٹیم کی ایشیا کپ کے لیے ہانگ کانگ روانگی

آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ اے میں میزبان ہانگ کانگ، بھارت اے اور نیپال کے ساتھ ہے۔

پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں ہانگ کانگ روانگی سے قبل گروپ فوٹو میں (پی سی بی)

پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں جمعہ کی شب کراچی سے براستہ دبئی ہانگ کانگ روانہ ہوگی جہاں وہ اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

یہ ٹورنامنٹ 12 سے 21 جون تک ٹن وونگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ اے میں میزبان ہانگ کانگ، بھارت اے اور نیپال کے ساتھ ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ تیرہ جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ پندرہ جون کو اس کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا جبکہ 17 جون کو اس کے مقابل بھارت اے کی ٹیم ہوگی۔

ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 19 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 21 جون کو ہوگا۔

ہانگ کانگ روانگی سے قبل چودہ رکنی ٹیم اور چار ریزرو کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں منعقدہ پندرہ روزہ کیمپ میں حصہ لیا جہاں کوچنگ سٹاف نے انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مختلف پہلوؤں کے

مطابق ٹریننگ کرائی۔ ان کھلاڑیوں کو مختلف صورت حال کے مطابق میچز بھی کھلائے گئے۔

ان کھلاڑیوں نے کیمپ میں تربیت کے ساتھ ساتھ سٹرائیکرز کے نام سے پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا۔

ایشیا کپ ایمرجنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم میں کپتان فاطمہ ثنا کے علاوہ دیگر چھ کرکٹرز وہ ہیں جو اس سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں ان میں گل فیروزہ (دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) نتالیہ پرویز ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور گیارہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) صدف شمس (چار ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) سیدہ عروب شاہ (دو ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) طوبی حسن (ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور اکیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) اور ام ہانی (ایک ون ڈے انٹرنیشنل) شامل ہیں۔

عروب شاہ کے علاوہ انوشے ناصر، ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار نے اس سال جنوری میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹیم کا تربیتی کیمپ بہت مفید ثابت رہا اور اس سے ٹیم کی تیاری میں مضبوط بنیاد رکھنے میں مدد ملی ہے۔انہیں امید ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں جو کچھ سیکھا ہے وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

فاطمہ ثنا نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم بھارت اے، ہانگ کانگ اور نیپال کے خلاف حوصلہ اور آخر وقت تک مقابلہ کرنے کی سوچ کے ساتھ میدان میں اترےگی۔

پاکستانی ایمرجنگ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

فاطمہ ثنا ( کپتان ) انوشے ناصر۔ ایمان فاطمہ۔ گل فیروزہ۔ گل رخ ۔ لبنی بہرام ۔ ناجیہہ علوی ( وکٹ کییپر) نتالیہ پرویز۔ صدف شمس۔ شوال ذوالفقار۔ سیدہ عروب شاہ ۔ طوبٰی حسن ۔ ام ہانی اور یسرٰی عامر۔

ریزرو کھلاڑیوں میں امبر کائنات۔ دعا ماجد ۔فاطمہ خان اور رامین شمیم شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پلیئر سپورٹ سٹاف ان ارکان پر مشتمل ہے۔ عائشہ جلیل ( منیجر ) ۔ محسن کمال ( ہیڈ کوچ ) ۔محمد کامران حسین ( اسسٹنٹ کوچ ) محمد عثمان شاہد ( انالسٹ ) اور رابعہ صدیق ( فزیوتھراپسٹ )۔

ٹورنامنٹ میں  پاکستانی ٹیم کے میچز۔

13جون ۔ بمقابلہ نیپال ۔ صبح چھ بجے ( پاکستانی وقت )۔

15جون ۔ بمقابلہ ہانگ کانگ ۔ صبح چھ بجے ( پاکستانی وقت )۔

17جون ۔ بمقابلہ بھارت اے ۔ صبح ساڑھے دس بجے ( پاکستانی وقت ) ۔

سپنرز کے لیے خصوصی کیمپ

سپنرز کے لیے خصوصی کیمپ ہفتے کو سے قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں سخت ٹریننگ کے ذریعے اپنی مہارت دکھانے اور فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا تاکہ وہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں ٹریننگ کرکے خود کو سری لنکا کے دورے کے لیے تیار کرسکیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخرزمان اور عابدعلی کو کیمپ میں شامل کرلیا ہے جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر کو کیمپ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے اس کے علاوہ فہیم اشرف  بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے فاسٹ بولرز کے کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

10 جون ۔اسپن بولرز کے کیمپ کے شیڈول کے مطابق تمام کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح دس بجے سے بارہ بجے تک اور پھر ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ٹریننگ کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ