داستان امیر حمزہ کا کردار اب ویژؤل گرافکس میں

 فلم کے ڈائریکٹر اظفر جعفری نے بتایا کہ اس فلم کو شروع کرنے سے پہلے انہوں نے عمروعیار کے کردار کو مختلف جگہ پڑھا اور پوری ٹیم نے مل کر یہ ٹھان لی کہ ’یہ ایسا کانٹینٹ ہے جسے ہم نے اپنی نئی نسل تک پہنچانا ہے۔‘

پاکستان کی سینیما انڈسٹری میں حالیہ برسوں میں فلمیں بننے کا رجحان بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جس کی مثال رواں سال عید الاضحیٰ پر اکٹھی ریلیز ہونے والی چھ فلمیں ہیں۔

فلم شائقین نے عمرو عیار کے تاریخی کردار پر بنائی گئی فلم کا ایک ٹیلر بھی رواں ماہ دیکھا ہے۔

داستان امیر حمزہ کے تاریخی کردار عمرو عیار پر ویژؤل گرافکس کی مدد سے بنائی گئی اس فلم کا نام ’عمروعیار اے نیو بگننگ‘ ہے۔

اس فلم کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں جبکہ کاسٹ میں عدنان صدیقی، علی کاظمی، صنم سعید، فاران طاہر، منظر صہبائی، ثنا فخر اور عثمان مختار شامل ہیں۔

یہ وی ایف ایکس (VFX) پر مبنی فلم ہے، جس میں کردار اضافی اور تخیلاتی عمل کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 فلم کے ڈائریکٹر اظفر جعفری نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ اس فلم کو شروع کرنے سے پہلے انہوں نے عمروعیار کے کردار کو مختلف جگہ پڑھا اور پوری ٹیم نے مل کر یہ ٹھان لی کہ ’یہ ایسا کانٹینٹ ہے جسے ہم نے اپنی نئی نسل تک پہنچانا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بقول اظفر: ’آج کل لوگ کتابیں پڑھتے نہیں ہیں، میرے بچپن میں اس کے کتابچے آیا کرتے تھے۔ عمروعیار کی اس فلم کو بناتے وقت ہم نے آج کے دور اور نوجوان نسل کو دماغ میں رکھا ہے۔‘

فلم پروڈکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے اظفر جعفری نے بتایا: ’ہم نے پہلے دن سے فیصلہ کیا ہوا تھا کہ ہم نے اس فلم میں سب سے بہترین سامان استعمال کرنا ہے، چاہے وہ پروڈکشن کا حصہ ہو یا پوسٹ پروڈکشن کا۔ اس فلم میں پاکستان کا، اب تک کا سب سے بڑا کروما استعمال ہوا ہے۔ ہمارے سیٹ پر بہت زیادہ لائٹیں استعمال ہوتی تھیں، جس کی وجہ سے ہمیں فون آتے تھے کہ بھائی، شوٹ ختم کر دو تا کہ ہمیں بھی لائٹیں مل جائیں۔‘

کاسٹ کے حوالے سے اظفر نے بتایا: ’اگر مجھے کہا جائے کہ میں نے دوبارہ اس فلم پر کام کرنا ہے تو میں اسی کاسٹ اور عملے کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔‘

اس فلم کا ٹیزر 22 جون 2023 کو ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ فلم کے ریلیز ہونے کی اب تک کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم