امریکی ریاست کینٹکی میں ایک شخص کو اپنے مکئی کے کھیت سے خانہ جنگی کے دور کے نایاب سنہری سکے ملے ہیں جن کی مالیت لاکھوں ڈالر میں بتائی جاتی ہے۔
سکوں کے ایک مجاز ڈیلر ’گوومنٹ‘ کے مطابق اس خزانے، جسے ’دا گریٹ کینٹکی ہورڈ ‘ کا نام دیا گیا ہے، کی مالیت لاکھوں میں ہو سکتی ہے۔
سکوں کی تصدیق کرنے والی نیومسمیٹک گارنٹی کمپنی (این جی سی) نے ان سکوں کی گریڈنگ اور تصدیق کی۔
نایاب سکوں کے ڈیلر جیف گیریٹ نے این جی سی کو بتایا: ’اس دریافت کی اہمیت کو اوور ریٹ نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ 700 سے زیادہ سنہری ڈالر کی اتنی بڑی تعداد خانہ جنگی کے دور کے سکوں کے تخیلاتی دور کی نمائندگی کرتی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گوومنٹ کے مطابق سکوں کی تاریخ 1840 اور 1863 کے درمیان ہے اور اس میں ایک ڈالر گولڈ انڈینز، 10 ڈالر گولڈ لبرٹیز اور 20 ڈالر گولڈ لبرٹیز شامل ہیں جب کہ 1863 کا 20 ڈالر گولڈ لبرٹی کی مالیت لاکھوں ڈالر میں ہوگی۔
مجاز ڈیلر نے بتایا کہ ملنے والے خزانے میں 1863 دور کا گولڈ لبرٹی ڈبل ایگلز بھی شامل ہے۔
یہ دریافت ایک گزرے ہوئے دور پر بھی روشنی ڈال سکے گی۔
جارجیا سدرن یونیورسٹی میں جنگوں کے ماہر آثار قدیمہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر رائن میک نٹ نے لائیو سائنس کو بتایا: ’کینٹکی میں تاریخ کی مدت اور مقام کو دیکھتے ہوئے، جو اس وقت غیر جانبدار خطہ تھا، یہ مکمل طور پر ممکن ہے کہ اسے 1863 میں جون سے جولائی تک کنفیڈریٹ جان ہنٹ مورگن کی کارروائی سے پہلے ہی دفن کیا گیا ہو۔‘
© The Independent