پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی پشاور کے چرسی تکے کے مداح ہو گئے۔
نیلی شلوار قیمص پہنے روایتی انداز میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز پشاور کے قصہ خوانی بازار پہنچے جہاں انہوں نے روایتی پکوان اور قہوے کا لطف لیا۔
انہوں نے 15 جولائی کو ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پشاور میں افسانوی قصہ خوانی یا کہانی سنانے والے بازار کا دورہ کرنے میں بہت مزا آیا، جہاں تاجر صدیوں سے خبروں اور کہانیوں کے تبادلے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنا دن شروع کرنے کا واحد طریقہ ہے کہ ان رنگین قدیم تانبے کے برتنوں میں الائچی کے ساتھ گرم قہوہ پئیں۔‘ انہوں نے اس کے ساتھ ’ٹی از گریٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔‘
Enjoyed visiting #Peshawar's legendary Qissa Khwani or storytelling bazaar, where traders have gathered for centuries to swap news and stories. Steaming hot, refreshing Qahwa with cardamom from these colourful ancient copper urns. The only way to start your day!
— Neil Hawkins (@AusHCPak) July 15, 2023
#Tea is great! pic.twitter.com/vAPILsG95p
اس کے بعد آج صبح نیل ہاکنز پشاور کے مشہور چرسی تکوں کا مزا لینے پہنچے اور اس کے دیوانے ہو گئے۔
انہوں نے خیبر چرسی تکہ سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ابھی پشاور کا سب سے مزے دار چرسی تکہ کھایا، مجھے تکے کا نشہ ہو گیا ہے۔ اس کا ذائقہ لاجواب ہے۔ اب مجھے پتہ لگا ہے کہ اسے چرسی کیوں کہتے ہیں، یہ ملک کا سب سے بہترین تکہ ہے، اسے کھانے سے کون رک سکتا ہے۔‘
I just had the most amazing #CharsiTikka in Peshawar and wow, I'm hooked. The taste is addictive! I can see why they call it charsi. It's the best tikka in the country, who can resist! pic.twitter.com/nHwvDOjxgk
— Neil Hawkins (@AusHCPak) July 16, 2023
ان کی اس ٹویٹ پر کئی صارفین نے ان کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے پشاوری تکہ کھانے کی خواہش ظاہر کی۔
حیدر نامی صارف نے اپنے لیے بھی تکے کا آرڈر دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ واقعی چاہتے ہیں کہ چرسی تکہ کے لیے میں فلائٹ پکڑ لوں؟‘
You really want me to catch a flight for CharsiTikka
— Haider (@Haider1Syed) July 16, 2023
Have one for me pls...
عبدالباقی نے لکھا کہ ’پشاور نہ صرف بہترین چائے کے لیے بلکہ کم مصالحوں اور زیادہ قدرتی اجزا کے ساتھ انتہائی لذیذ اور صحت بخش کھانوں کے لیے بھی بہترین ہے۔‘
Peshawar is the best place to not only get excellent tea but also very tasty and healthy food with fewer spices and more natural ingredients.
— Abdul Baqi Wazir, MD (@AbdulbaqiMd) July 15, 2023
جبکہ واجد حسین نے انہیں سرگودھا آنے کی بھی دعوت دے دی، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں آپ کو آپ کی فیملی کے ساتھ سرگودھا آنے کی دعوت دیتا ہوں، جو کھٹے پھلوں کا مرکز ہے، یہاں آ کر آپ ہماری دیہی زندگی دیکھیں اور میرے گاؤں میں روایتی کھانوں جیسے دیسی چکن، حلوہ، لسی، تندوری روٹی سے لطف اندوز ہوں۔‘
Oh thats great, i invite you to visit sargodha with your family,the city and the hub of citrus fruit,see our rural life and enjoy traditional foods like daisi chicken,halwa, lassi,tandoori rotti & many more here at my village. With me and my family. pic.twitter.com/fAdZQJG5fP
— Wajid Hussain Awan (@wajidhussainawa) July 15, 2023
نیل ہاکنز کی ٹویٹس کے جواب میں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔