ضلع مردان کی تحصیل تخت باہی کا علاقہ جنڈی روایتی ہاتھ کے بنے ہوئے خوبصورت پنکھوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
یہاں کی بیشتر خواتین اس پیشے سے وابستہ ہیں، جو روزانہ 100 سے 150 دستی پنکھے تیار کرتی ہیں۔
برقی پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز کی وجہ سے ان پنکھوں کے استعمال میں کمی آئی ہے۔
تاہم جنڈی کی خواتین نے اس پرانی روایت کو اب بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔
جنڈی میں دکان دان مرزا خان نے بتایا کہ ان پنکھوں کو بنانا کافی محنت طلب کام ہے کیونکہ یہ ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا کہنا تھا کہ یہ پنکھے کھجور کے علاوہ بعض دوسرے پودوں کے خشک پتوں سے تیار کیے جاتے ہیں۔
’کھجور کے پتوں سے بننے والے دستی پنکھے زیادہ مضبوط اور پائیدار ہوتے ہیں۔‘
مرزا کہتے ہیں کہ دستی پنکھوں کی تیاری میں زیادہ ہاتھ یہاں کی خواتین کا ہے، جو وہ گھروں میں بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھجور پتوں سے دستی پنکھوں کے علاوہ ٹوپی اور روٹی کو گرم رکھنے کے لیے ٹوکریاں یعنی چنگیریں بھی بنائی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دستی پنکھے دو طرح کے ہوتے ہیں، یعنی سادہ اور رنگین، بیل بوٹوں اور شیشوں سے سجے ہوئے۔
’لڑکیوں کو جہیز میں بھی یہی دستی پنکھے دیے جاتے ہیں، جنہیں خصوصاً بنایا جاتا ہے۔‘