انڈیا: تین سو فیصد مہنگے ٹماٹر نے سبزی فروش کو رلا دیا

حالیہ ہفتوں میں انڈیا میں ٹماٹر کی قیمتیں 300 فیصد بڑھ گئی ہیں اور لوگ یہ سبزی خریدنے پڑوسی ممالک تک جا رہے ہیں۔

31 مئی 2023، انڈیا کے شہر حیدرآباد میں شہری سبزیاں خریدتے ہوئے۔ انڈیا میں حالیہ دنوں کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے(اے ایف پی/نوح سلیم)

ایک انڈین سبزی فروش کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بتا رہے کہ روزی کمانے کی غرض سے فروخت کرنے کے لیے ٹماٹر خریدنا کتنا مشکل ہو گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں انڈیا میں ٹماٹر کی قیمتیں 300 فیصد بڑھ گئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ لوگ یہ سبزی خریدنے کے لیے پڑوسی ممالک تک جا رہے ہیں اور میک ڈونلڈز اور سب وے جیسے عالمی فاسٹ فوڈ چینز نے بھی یہ سبزی اپنی کھانے کی اشیا سے نکال دی ہے۔

دارالحکومت دہلی کے رہائشی سبزی فروش رامیشور کو قیمتوں میں حیران کن اضافے کی وجہ سے کیمرے کے سامنے کافی دیر اپنے جذبات چھپانے پڑے۔

آن لائن نیوز پورٹل دی للن ٹاپ کے ساتھ انٹرویو کے دوران روتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ مارکیٹ ریٹ جس پر وہ یہ سبزی خریدنے کے لیے مجبور ہوئے ہیں اس سے ان کے چھوٹے سے کاروبار کو شدید دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے رپورٹر کو بتایا: ’ٹماٹر بہت مہنگے ہیں، مجھ میں خریدنے کی سکت نہیں۔ پتہ نہیں یہ اس قیمت پر فروخت بھی ہوگا یا نہیں۔‘

’ٹماٹر زیادہ پک کر خراب ہو جاتے ہیں اور ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’قیمتوں میں اضافے نے میرا اور میری فیملی کا گزر بسر مشکل بنا دیا ہے۔‘

جب یہ پوچھا گیا کہ ’کیا وہ اپنے ٹھیلے پر فروخت کرنے کے لیے کوئی اور سبزی خریدیں گے؟‘

 اس پر رامیشور نے کئی لمحوں کے وقفے کے بعد، جس میں انہیں اپنے آنسو روکنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے دیکھ جا سکتا ہے، کہا ’میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔‘

کئی ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کیا اور رامیشور کی مدد کرنے کی پیش کش کی۔

سابق صحافی اور دستاویزی فلم ساز ونود کاپری نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ ’40 سیکنڈ کی دل دہلا دینے والی خاموشی اس ملک کے عام آدمی کا درد ہے۔‘

حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ ’ملک دو طبقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف طاقتور لوگ ہیں جن کی ہدایت پر ملک کی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ اور دوسری طرف عام انڈین ہے جس کی پہنچ سے سبزی جیسی بنیادی چیزیں بھی دور ہوتی جا رہی ہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس ویڈیو نے میرے دل کے ٹکڑے کر دیے۔ میں نے پہلے کبھی اتنا بے بس محسوس نہیں کیا تھا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا ہم اسے تلاش کر سکتے ہیں، میں اس کی مدد کرنا چاہوں گا۔‘

بالی ووڈ اداکار وجے ورما نے لکھا: ’یہ دل دہلا دینے والا ہے۔ کیا کوئی راستہ ہے کہ ان کی اور روز گار کھو دینے والے ان جیسے دوسرے لوگوں کی مدد کی جا سکے؟ براہ مہربانی بتائیں۔‘

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ملک میں ان جیسے لاکھوں (غریب) ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’وجے آپ کتنوں کی مدد کریں گے؟ اور کب تک؟ ملک میں ایسے کئی لوگ ہیں۔ حکومت کو ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے اور وہ اپنا کام نہیں کر رہی۔‘

ایک اور صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سچ کہوں تو 2023 میں پورے انڈیا کی یہی حالت ہے۔‘

حالیہ ہفتوں کے دوران انڈین کھانوں میں عام استعمال ہونے والی اہم سبزی کی قلت کے باعث انڈیا میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

رواں سال موسمیاتی بحران سے پیدا ہونے والی ہیٹ ویو، سمندری طوفانوں اور موسلادھار بارشوں باعث عالمی سطح پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور کچھ انڈین شہروں میں قیمتوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے صرف ایک کلو ٹماٹر ایک لیٹر پٹرول سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق کچھ علاقوں میں صرف ایک ماہ کے دوران اس اہم سبزی کی تھوک قیمتوں میں 288 فیصد اضافہ ہوا۔

دہلی کی ایک دکان جہاں ایک ماہ پہلے ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 39 روپے تھی۔ حالیہ دنوں میں اس کی قیمت 193 روپے (تقریبا دو پاؤنڈ) لکھی گئی تھی۔

اس سبزی کے اچانک نایاب ہو جانے کے بعد ملک بھر سے ایسی متعدد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ چور راستوں میں ٹماٹر لوٹ رہے اور لوگ سستے داموں بڑے پیمانے پر ٹماٹر خریدنے کے لیے پڑوسی ملک نیپال جا رہے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا