انڈیا کی جانب سے چاولوں کی برآمد پر پابندی کے اعلان کے بعد امریکہ میں افراتفری کے عالم میں چاول خریدنے والے لوگوں کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں لوگوں کو کریانے کی دکانوں میں صرف چاولوں کے تھیلوں سے بھرے کارٹس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
کئی دیگر ویڈیوز میں صارفین کو چاول کے تھیلوں تک پہنچنے کے لیے گروسری سٹور کی شیلفس پر چڑھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لوگ چاول کے تھیلوں کے لیے ایک دوسرے سے الجھتے اور ایک دوسرے کو کہنی مارتے ہوئے دیکھے گئے۔
A scene at a Costco store in California. Rice eating Indians are buying rice in bulk on hearing that India has stopped exporting non-Basmati rice. pic.twitter.com/Oj6Y3jypiG
— SURENDER MAKHIJA (@russiahouse1) July 22, 2023
انہوں نے لکھا: ’مجھے انڈین گروسری میں کام کرنے والے کارکنوں سے معلوم ہوا کہ کاسٹکو ہول سیل کے پاس (چاولوں کا) سٹاک ہے لیکن وہ انڈین افراد سے چاول چھیننے کے لیے ریک پر چڑھنے سے ڈرتے ہیں۔ بیگ دوسرے گاہکوں کے اوپر گر سکتے ہیں اور وہ زخمی ہو سکتے ہیں۔ یہ بہت شرمناک ہے۔ یہ انڈین گروسری کے لیے ایک پستی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ارونا نامی ایک انڈین نژاد امریکی شہری نے انڈیا کے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا: ’میں نے تقریباً 10 سے زیادہ سٹورز کے چکر کاٹے ہیں۔ میں نے صبح نو بجے سے سونا مسوری (چاول کی ایک قسم) کا تھیلا ڈھونڈنا شروع کیا اور شام چار بجے تک اس چاول کے تھیلے کی قیمت تین گنا زیادہ ہو چکی تھی۔‘
انڈین حکومت کی طرف سے چاول کی برآمدات پر پابندی کے اعلان نے ملک سے باہر رہنے والے انڈیز (این آر آئیز) میں افراتفری پیدا کر دی ہے جو اب انڈین کھانوں کے اس ضروری جزو حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ چاولوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے بڑے سٹورز پر چاول کے آخری تھیلے کو پکڑنے کے لیے رسہ کشی کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔
گذشتہ ہفتے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے فصل کی کم پیداوار کے بعد اگلے سال اہم قومی انتخابات سے قبل مقامی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی لگا دی تھی۔
انڈیا دنیا کا سب سے بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک ہے اور اس کے کل چاول کی برآمدات میں غیر باسمتی کا حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہے۔
دی انڈپینڈنٹ نے تبصرہ کے لیے کاسٹکو ہول سیل سے رابطہ کیا ہے۔
© The Independent