ایشیا کپ: انڈیا نیپال کو ہرا کر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

انڈیا کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے بعد اب 10 ستمبر کو انڈیا اور پاکستان ایک بار پھر سری لنکا کے شہر کولمبو میں مدمقابل ہوں گے۔

چار ستمبر 2023، ایشیا کپ میں انڈیا اور نیپال کے درمیان میچ کے دوران انڈین کپتان روہت شرما اور بلے باز شھبمن گل کا ایک انداز(اے ایف پی/ایشارا ایس کوڈی کارا)

ایشیا کپ 2023 میں انڈیا نیپال کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا۔

سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اس بولنگ اور فیلڈنگ کو ابتدا میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیپال کی ٹیم 48.2 اوورز میں اپنے تمام وکٹیں کھو کر 230 رنز بنا سکی جو انڈیا جیسی تجربہ کار بولنگ لائن اپ کے مقابلے میں ایک اچھا سکور تھا۔

نیپال کی جانب سے آصف شیخ 58 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ سومپال کامی نے 48 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے محمد سراج اور رویندر جدیجہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیپال کے جواب میں انڈیا کی بلے بازی شروع ہوئی تو شھبمن گل اور روہت شرما الگ ہی فارم میں نظر آئے اور دونوں نے دو اوورز میں انڈیا کا سکور 18 تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہاں انڈیا کی اننگز کو موسم نے آ لیا اور پالی کیلے میں شدید طوفانی بارش کے باعث انڈیا کی اننگز میں طویل وقفہ آ گیا۔

ایک موقعے پر لگا کہ اس بار بھی پاکستان اور انڈیا کے میچ کی تاریخ کو دہراتے ہوئے مقابلے کو بے نتیجہ ختم کرنا پڑے گا۔

لیکن بارش رکنے کے بعد انڈیا کی بیٹنگ شروع ہوئی تو انڈیا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان روہت شرما اور شھبمن گل نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے نیپال کے بولرز کو تختہ مشق بنا لیا۔

دونوں کی نصف سینچریوں کی بدولت انڈیا نے مقرر ہدف 20.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

روہت شرما نے 74 اور شبھمن گل نے 67 رنز بنائے۔ انڈین کپتان روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انڈیا کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے بعد اب 10 ستمبر کو انڈیا اور پاکستان ایک بار پھر سری لنکا کے شہر کولمبو میں مدمقابل ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ