بارشوں کے باعث ایشیا کپ میچز کا مقام تبدیل کرنے پر غور: انڈین میڈیا

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق سری لنکا میں مسلسل بارشوں کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے میچز کے مقام کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

دو ستمبر 2023، سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا(اے ایف پی/ایشارہ ایس کوڈی کارا)

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مسلسل بارشوں کے بعد ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے میچز کے مقام کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

انڈین اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو اس بات کی اطلاع کر دی گئی ہے اور سری لنکا کے شہر پالی کیلے یا ڈمبولا متبادل مقام کے طور پر منتخب کیے جا سکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق جب ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کو پاکستان کے ساتھ شریک میزبان کے طور پر چنا تھا سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ملک کے وسطی خشک خطے میں واقع شہر ڈمبولا میں میچوں کی میزبانی کی تجویز دی تھی۔

تاہم براڈکاسٹرز اور ٹیموں کی ہچکچاہٹ کے بعد پالی کیلے اور کولمبو کے شہروں کو ایشیا کپ کے میچز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

سری لنکا میں گذشتہ کئی روز سے رواں مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتے کو پالی کیلے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان والا کھیلا جانے والا میچ بھی بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کرنا پڑا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے امید کی جا رہی تھی کہ کولمبو میں موسم کھیل میں تعطل کی وجہ نہیں بنے گا لیکن گذشتہ چند روز سے شدید بارشوں کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے میچز کا مقام تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

گو کہ کولمبو میں پہلا میچ نو ستمبر کو کھیلا جائے گا لیکن ایشن کرکٹ کونسل کو تشویش ہے کہ موسم کے باعث کھیل متاثر ہو سکتا ہے۔

سری لنکا عمومی طور پر ستمبر کے پہلے ہفتے کے بعد ملک میں کرکٹ کی میزبانی نہیں کرتا جس کی وجہ یہاں کا مون سون سیزن ہے۔

انڈیا کے خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق انڈیا اور نیپال کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے یہ میچ انڈیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان میں ایشیا کپ کے ابھی دو میچ باقی ہیں جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کو سری لنکا میں میچوں کے مقام کی منتقلی کا فیصلہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں کرنا ہو گا۔

ٹورنامنٹ کو پالی کیلے تک محدود رکھنا بھی بارش کے خطرے سے خالی نہیں ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ