امریکہ میں اتوار کو ریڈار سے مخفی رہنے والا ایک ایف 35 جیٹ طیارہ اس وقت لاپتہ ہو گیا جب وہ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں محو پرواز تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی حکام نے اس واقعے کو ’حادثہ‘ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس واقعے میں جیٹ طیارے کا پائلٹ تو محفوظ رہا لیکن اب امریکی فوج کو گمشدہ طیارے کی تلاش کے سلسلے میں ایک نئی مشکل کا سامنا ہے۔
امریکی فوج کی چارلیسٹن بیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس طیارے کی تلاش میں مدد کریں۔
بیس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ(سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں جو ہماری ریکوری ٹیم کو ایف 35 ڈھونڈنے میں مدد دیں سکیں تو بیس کے ڈیفیس آپریشن سینٹر سے رابطہ کریں۔‘
بیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس طیارے کو کا وفاقی ایوی ایشن ریگولیٹرز کے تعاون سے چارلیسٹن شہر کے شمال میں واقع دو جھیلوں میں تلاش کر رہے ہیں۔
امریکی کمپنی لاک ہیڈمارٹن کا تیار کردہ اس طیارے کی قیمت آٹھ کروڑ ڈالر ہے۔