پاکستان کی نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق گذشتہ شب سے ملک بھر میں ہو چکا ہے۔
خزانہ ڈویژن کی جانب سے 15 نومبر 2023 کو رات گئے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 نومبر 2023 سے ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
خزانہ ڈویژن کی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اور اب پیٹرول 281 روپے 34 پیسے میں فروخت ہو گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی اور اس کی نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اور اب وہ 204 روپے 98 پیسے پر فورخت ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے کمی کی گئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
گذشتہ پندرہ روز کے دوران نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کی تھی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔