پاکستان کی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کمی کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283 روپے 38 پیسے کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 318 روپے 18 پیسے سے کم ہو کر 303 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔
پاکستان کی نگران حکومت کی جانب سے ابتدا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل یکم اکتوبر کو بھی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں آٹھ روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
جبکہ ستمبر میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں پیٹرول 331 روپے 38 پیسے جبکہ ڈیزل 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئے تھے۔
تاہم اب لگاتار دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک بار پھر تین سو روپے سے نیچے آ گئی ہے۔
اس حوالے سے گذشتہ ماہ پاکستان کے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے امید کا اظہار کیا تھا کہ آئندہ دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ’خوش خبری‘ ملنے کا امکان ہے۔