تاجکستان نے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی۔
فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے گروپ جی کی ٹیمیں پاکستان اور تاجکستان منگل کو اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں مد مقابل تھیں۔
میچ کا پہلا گول تاجک کھلاڑی امدونی کامولوف نے میچ کے نویں منٹ پر کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پہلے گول کے چار منٹ بعد ہی رستم سوئروف نے دوسرا گول داغ کر برتری کو دوگنا کر دیا۔
میچ کے 21ویں منٹ میں رئیس نبی نے پاکستان کی جانب سے میچ کا پہلا اور واحد گول کیا۔
پہلے ہاف ہی کے 26ویں منٹ پرویز دزہون نے تاجکستان کی جانب سے تیسرا گول کیا۔
میچ کے 45ویں منٹ احسن ہنچ جشامبے نے گول کر کے تاجکستان کی برتری کو چار ایک کر دیا۔
امدونی کامولوف نے میچ کے 66ویں منٹ پر ایک اور گول کر دیا جب کہ تاجک ٹیم کی جانب سے چھٹا گول شاہرم سمیوف نے میچ کے آخری لمحات میں کیا۔
اس گروپ کے ابتدائی میچز میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی جبکہ اردن اور تاجکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔