ہوم پیچ»دنیا»غزہ میں جنگ لمبی چلے گی، خاتمہ دور ہے: نتن یاہو
غزہ میں جنگ لمبی چلے گی، خاتمہ دور ہے: نتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے پیر کو کہا ہے کہ غزہ میں لڑائی ابھی خاتمے سے دور ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کو قیاس آرائی قرار دے کر مسترد کر دیا کہ ان کی حکومت فلسطینی علاقے میں حماس کے خلاف لڑائی روک سکتی ہے۔