پاکستان سٹاک مارکیٹ نئے سال کے پہلے ہی دن چند منٹوں میں 64 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی اور انڈیکس میں 1733 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، کاروباری روز کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2210 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریبا 12 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1733 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 184 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 62 ہزار 451 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ظفر موتی والا نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’42 ارب روپے کے رول اوور کے بعد آج امید تھی کہ مارکیٹ واپس ہو گی۔ مارکیٹ ایک بار پھر مستحکم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’الیکشن اور سیاسی ماحول کی وجہ سے تھوڑا اثر پڑا ہے۔ سرمایہ کاروں کو لگتا ہے کہ نئی حکومت کامیابی سے چیزیں سنبھال لے گی۔ پالیسیز وہی رہیں گی البتہ معاشی صورتحال اسی طرح کی رہے گی۔‘
جبکہ ماہر معاشیات خرم شہزاد نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’سال کا پہلا دن ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، پرانی جو مارکیٹ گری تھی اس کی ریکوری ہوئی ہے۔‘
سال 2023 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت اور منفی رحجانات رہے، نئے ریکارڈز بھی قائم ہوئے اور مجموعی سرمایہ بھی بڑھ گیا۔
پاکستان میں سال 2023 کا آغاز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 40 ہزار 815 کی سطح سے ہوا اور 67 ہزار کی بلند سطح پر پہنچا تاہم سال کے آخری کاروباری دن مارکیٹ کا انڈیکس کم ہو کر 62 ہزار کی سطح پر آ گیا جب کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ 2023 میں دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ قرار پائی۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔