پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر، کئی گھنٹوں بعد بحال

انٹرنیٹ گورننس کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس واچ ڈاگ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’ہم پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی تصدیق کر سکتے ہیں۔‘

22 مارچ 2018 کو لیا گیا ایک موبائل فون سکرین سوشل نیٹ ورکنگ ایپس فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام کے آئیکون پر مشتمل (اے ایف پی)

پاکستان بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خصوصا ایکس اور فیس بک اور انٹرنیٹ کی سروسز اتوار کی صبح معمول پر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

ہفتے کو انٹرنیٹ و سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز کئی گھنٹے تک متاثر رہیں اور رات گئے بحالی کا عمل شروع ہوا جو اتوار کی صبح تک جاری ہے۔

فیس بک، ایکس، انسٹا گرام اور یوٹیوب دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ بند ہوئے تھے۔

پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کے نگراں ادارے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اٹھارٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر گذشتہ شب 10 بجے اپنی پوسٹ میں انٹرنیٹ کی بحالی کی نوید سنائی تھی۔

گاس سے قبل سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس واچ ڈاگ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر الپ ٹوکر کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی تصدیق کر سکتے ہیں۔‘

انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بندش ’نمایاں طور پر منظم‘ تھی اور پی ٹی آئی کے پروگراموں کے دوران پہلے بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی گئیں۔‘

تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آج انٹرنیٹ سروسز کے بند ہونے کو ’تکنیکی خرابی‘ قرار دیا۔

پی ٹی اے نے ایکس پر لکھا کہ کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی، جسے درست کر کے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آج پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ورچوئل ریلی نکالی۔

پی ٹی آئی نے رہنماؤں کی تقاریر کو براہ راست سٹریم کرنا تھا لیکن پروگرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی شام کو انٹرنیٹ میں تعطل آنا شروع ہو گیا۔

قبل ازیں بھی رواں ماہ اسی طرح کی انٹرنیٹ بندش نے پی ٹی آئی کی آن لائن مہم کے آغاز کی تقریب کو متاثر کیا تھا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان