’خوبصورت دن‘: شوبز انڈسٹری سے کس کس نے ووٹ ڈالا؟

سلیبرٹیز نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ جاری کردہ پیغامات میں عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کی ترغیب بھی دی۔

(دائیں) اداکارہ فاطمہ افیندی، (درمیان) عثمان خالد بٹ اور (بائیں) عائزہ خان نے ووٹ ڈالا اور عوام کو بھی ووٹ ڈالنے کی تلقین کی (عائزہ، فاطمہ افیندی انسٹاگرام/ عثمان خالد ٹوئٹر)

پاکستان میں 12 ویں عام انتخابات کا عمل صبح آٹھ بجے سے جاری ہے اور عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کے لیے پولنگ سٹیشنز کا رخ کر رہی ہے۔

عوام کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی آج اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ سٹیشنز پہنچیں اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

ان سلیبرٹیز نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ جاری کردہ پیغامات میں عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کی ترغیب بھی دی۔

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایکس پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی، جس کے ساتھ انہوں نے قرآنی آیت لکھی جس کے معنی ہیں: ’ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔‘

اداکارہ عائزہ خان نے بھی ووٹ کاسٹ کیا اور پبلک سروس میسج دیتے ہوئے لکھا: ’8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں اور اپنے ووٹ کی تفصیلات جانیں۔‘ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر لگائی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ووٹ دے دیا ہے۔‘

اداکار عثمان خالد بٹ بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے اور تحریر کیا: ’آج کا دن ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بہت خوبصورت ہے۔‘

پاکستانی خاتون کرکٹر ثنا میر نے بھی ووٹ کاسٹ کیا اور تصویر کے ساتھ لکھا: ’میں نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ اگر آپ نے اب تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا تو ضرور کر لیں۔‘

اداکارہ فاطمہ آفندی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام پر لگائی اور لکھا: ’ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا، آپ باہر نکلیں اور اپنے حصے کا فرض ادا کریں۔ پاکستان زندہ باد۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ