ریاض میں سعودی میڈیا فورم کا تیسرا اجلاس، 2000 سے زائد میڈیا پروفیشنل شریک

تیسرے سعودی میڈیا فورم کا اہتمام سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی (ایس بی اے) نے سعودی صحافیوں کی تنظیم کے تعاون سے کیا ہے جس میں ذرائع ابلاغ کے تمام شعبوں میں جدید ترین تکنیکی، تخلیقی اور اختراعی پہلوؤں کی نمائش کی جاتی ہے۔

سعودی میڈیا فورم کے سلسلے میں منعقدہ ’فیوچر آف میڈیا ایگزیبیشن (فومیکس) کا افتتاح 19 فروری 2024 کو کیا گیا ہے (ایس پی اے)

سعودی عرب کے وزیر برائے ذرائع ابلاغ سلمان بن یوسف الدوسری نے پیر کو دارالحکومت ریاض میں سعودی میڈیا فورم کے سلسلے میں منعقدہ فیوچر آف میڈیا ایگزیبیشن (فومیکس) کا افتتاح کر دیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تیسرے سعودی میڈیا فورم کا اہتمام سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی (ایس بی اے) نے سعودی صحافیوں کی تنظیم کے تعاون سے کیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبداللہ السواحہ، میڈیا کے نائب وزیر ڈاکٹر عبداللہ المغلوث، سعودی میڈیا فورم کے صدر اور سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے سی ای او محمد الحارثی اور متعدد عہدیداران بھی شریک تھے۔

فومیکس مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی خصوصی میڈیا نمائش ہے، جس میں 200 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں تین دن تک حصہ لیں گی۔

سعودی میڈیا فورم ذرائع ابلاغ کے تمام شعبوں میں جدید ترین تکنیکی، تخلیقی اور اختراعی پہلوؤں کی نمائش کرتا ہے۔

نمائش کا تیسرا ایڈیشن نمائش کنندگان اور شرکا کو کامیاب شراکتیں بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے جو کمپنیوں کے میڈیا کے تازہ ترین تجربات اور معروف عالمی مہارت کی نمائش کر کے، جدید ٹیلی ویژن اور ریڈیو پروڈکشن سرگرمیوں کو فعال کرکے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر میڈیا کے کاروبار کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

تیسرے سعودی میڈیا فورم کے سیشن آج 20 فروری سے شروع ہوں گے اور میڈیا انڈسٹری کے رہنماؤں، ماہرین اور پریکٹیشنرز کے 150 مقررین کے ذریعے پیش کیے گئے 60 پینل مباحثوں اور ورکشاپس کے ذریعے دنیا بھر سے رہنماؤں، فیصلہ سازوں اور اختراع کاروں کو اکٹھا کریں گے۔

سعودی میڈیا فورم کا تیسرا ایڈیشن گذشتہ دو ایڈیشنز میں ملنے والی کامیابیوں کا تسلسل اور فورم کے میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات میں فعال کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ ان مثبت اثرات میں سعودی میڈیا کی ترقی اور بدلتی دنیا میں نئی ٹیکنالوجیز کو دریافت کرنا، سرمایہ کاری کے مواقع اور مقامی و بین الاقوامی تجربات کے تبادلے کے لیے متحرک معاشرے کا قیام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرنا جو دنیا کو اپنی جانب متوجہ اور میڈیا انڈسٹری میں مقام کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریاض میں ہونے والے سعودی میڈیا فورم میں 2000 سے زائد عرب اور بین الاقوامی صحافی میڈیا پروفیشنلز اور عالمی شخصیات کمیونکیشن سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ فورم کی کوشش ہے کہ وہ ایسا پلیٹ فارم بنے جہاں صحافتی اور ثقافتی رہنما، دانشور اور ماہرین خیالات اور نظریات کا تبادلہ کرنے کے علاوہ  نتیجہ خیز مکالموں میں شریک ہوں اور اس شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے جان سکیں۔

فورم کا فائدہ یہ ہے کہ وہ دنیا بھر میں پیش آنے والے بڑے واقعات اور تیز رفتار تبدیلیوں کے میڈیا کے مستقبل پر پڑنے والے اثرات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فورم کا عنوان ’میڈیا، بدلتی دنیا میں‘ ہے۔

یہ فورم انڈسٹری میں عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق کامیابی سے خود کو ڈھالتے ہوئے اس شعبے کی حقیقت اور مستقبل کے حوالے سے مکالمے کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ یہ حیرت انگیز رفتار سے آن والی تبدیلیوں کی رفتار کو برقرار رکھنے اور منفرد مواد کے ساتھ مسابقتی شعبوں کے ساتھ چلنے میں کامیاب رہا ہے جس کی نمایاں بات سرعت، ڈیجیٹائزیشن اور ساکھ ہیں۔

اقدامات اور سفارشات

فورم کے شرکا فورم  پرایسے اقدامات اور سفارشات پیش کرنے پر زور دیں گے جو ایک متاثر کن اور پروفیشنل میڈیا انڈسٹری کی تیاری میں موثر کردار ادا  کرسکے، جبکہ فورم میں مختلف شعبوں میں مقامی اور عالم عرب کی سطح پر میڈیا کی خدمت کرنے والوں کو اعزازات سے بھی نوازا جائے گا، یہ انیشیٹو ایک مسابقتی ماحول کو قائم کرتا ہے جو متعلقہ اداروں، میڈیا پرسنز اور پروفیشنلزکو ممتاز اور قابل تعریف کا م کےلیے راغب کرتا ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا