ہیوسٹن انڈر 19 سکواش: پاکستان کے حذیفہ نے ٹائٹل جیت لیا

حذیفہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں 192 ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے اپنے پروفیشنل سفر کا آغاز کیا تھا۔

حذیفہ اب جولائی 2024 میں ہیوسٹن میں ہونے والی ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ کے لیے تیاری کر رہے ہیں (حذیفہ ابراہیم انسٹاگرام)

ہیوسٹن اوپن انڈر 19 سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ایک سخت فائنل میچ میں حذیفہ کا مقابلہ امریکہ کے کرسچن کپیلا سے ہوا۔ مہارت اور عزم کے شاندار مظاہرہ کے ساتھ حذیفہ نے 0-3 کے سکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔ انہوں نے 10-12، 8-11 اور 4-11 کے سکور کے ساتھ لگاتار تین سیٹ جیت کر ٹائٹل حاصل کیا۔

فائنل میں پہنچنے سے قبل حذیفہ نے سیمی فائنل میچ میں ایک اور امریکی کھلاڑی کو 1-3 کے سکور سے شکست دے کر کورٹ پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس جیت نے ان کی کیپ میں ایک اور اضافہ کیا جو ان کے شاندار کیریئر میں ان کا 35 واں بین الاقوامی ٹائٹل تھا۔

ورلڈ سکواش فیڈریشن (ڈبلیو ایس ایف) کے بورڈ نے امریکی سکواش کو 2024 کی ڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کی میزبانی کے حقوق دے دیئے ہیں۔ یہ مقابلے 12 سے 23 جولائی تک ہیوسٹن، ٹیکساس میں منعقد ہوں گے۔ اس اہم مقابلے سے قبل حذیفہ کی جیت کافی اہم سمجھی جا رہی ہے۔

2024 ایڈیشن، جس میں مردوں اور خواتین دونوں جونیئر انفرادی ٹورنامنٹ شامل ہوں گے، ہیوسٹن سکواش کلب میں منعقد ہوں گے، جو ہیوسٹن اوپن کے دو پی ایس اے ورلڈ ٹور گولڈ مقابلوں کا بھی گھر ہے۔

اگلے سال کی چیمپیئن شپ میں ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار مردوں اور خواتین کی جونیئر ٹیم چیمپیئن شپ بھی بیک وقت منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل حذیفہ نے مہارت اور صلاحیتوں کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے اس ہفتے امریکہ کے فلاڈیلفیا میں یو ایس جونیئر چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

رواں ہفتے یو ایس اوپن میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ آئندہ برٹش جونیئر چیمپیئن شپ جیتنے کے لیے پرامید امیدوار ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں پاکستان سکواش فیڈریشن کی حمایت سے محروم رکھا گیا ہے۔

حذیفہ اب جولائی 2024 میں ہیوسٹن میں ہونے والی ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ وہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ممکنہ طور پر اپنی موجودہ عالمی رینکنگ اور نتائج کے ساتھ ٹاپ 4 میں شامل ہوں گے۔ ان کے حامیوں کے مطابق ایک بار پھر پاکستان کے پاس 2024 میں ٹرافی لینے کا زبردست موقع ہے۔

حذیفہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں 192 ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے اپنے پروفیشنل سفر کا آغاز کیا تھا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے اپنے انسٹا اکاونٹ میں اپنے تعارف میں لکھا ہے کہ ’میں چار دیواری کے اندر لڑتا ہوں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل